دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

تلامذہ :۔ آپ کے تلامذہ کی فہرست نہایت طویل ہے ،چند یہ ہیں ۔

       ھیثم بن کلیب شاشی ، دائود بن نصر بن سہل بزدوی ، عبد بن محمد بن محمود نسفی ، محمد بن نمیر ، وغیرہم ۔نیز آپ کے جلیل القدر اساتذہ امام بخاری اور امام مسلم نے بھی آپ سے حدیث کا سماع  کیا ہے ۔ آپ نے ایسی دو احادیث کی طرف اپنی جامع میں اشارہ فرمایا ۔ ایک ابواب التفسیر سورۃ الحشر میں اور دوسری ابواب المناقب فضیلت علی میں ۔ یہ دونوں احادیث امام

بخاری نے آپ سے سنی ہیں ۔

       نیز امام مسلم  نے ،رویت ھلال ،کے باب میں آپکی روایت سے بیان کی ہے ۔

 علم وفضل ۔اللہ رب العزت نے آپ کو نادر المثال قوت حافظہ سے نوازا تھا ، آپ نے ایک

واقعہ یوں بیان فرمایا :۔

       میں نے ایک استاذ سے انکی مرویات کے دو جز نقل کئے تھے ،ایک مرتبہ مکہ کے سفر میں وہ میرے ہمراہ تھے ۔ مجھے اب تک دوبارہ ان اجزاء کی جانچ پڑتال کا موقع نہیں ملا تھا میں نے شیخ سے درخواست کی کہ آپ ان کاحادیث کی قرأت کریں میں سنکر مقابلہ کرتاجائوں ،شیخ نے منظو کرلیا اور فرمایا : اجزاء نکال لو ، میں پڑھتا ہوں اور تم مقابلہ کرتے جانا ۔آ پ نے وہ اجزاء تلاش کئے مگر ساتھ نہ تھے ،بہت فکر مند ہوئے لیکن میں نے سماعت کی غرض سے سادہ کاغذ ہاتھ میں لے لئے اور فرضی طور پر سننے میں مشغو ل ہوگیا ۔اتفاق سے ان اوراق پر شیخ کی نظر پڑ گئی توناراض ہوکر بولے ۔تم کو شرم نہیں آتی مجھ سے مذاق کرتے ہو ،پھر  میں نے ساراماجرا سناکر

عذر پیش کیا ،اور عرض کیا آپ کی سنائی ہوئی تمام احادیث مجھے محفوظ ہیں ۔

       شیخ نے کہا: سنائو ،میں نے وہ تمام احادیث من وعن سنادیں ،شیخ نے دوبارہ امتحان لینے کی غرض سے چالیس احادیث اور پڑھیں میں نے ان سب کو بھی اسی ترتیب سے سنادیا ،

اس پر شیخ نے نہایت تحسین وآفریں فرمائی اور فرمایا ۔

        مارأیت مثلک ۔

       میں نے تمہاری مثل آج تک کسی کو نہیں دیکھا ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن