دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

عقائد و کلام پر ایک عظیم دستاویز تیار ہو جائے گی ۔

       یونہی ہزارہاں اوراق پرپھیلی ہوئی آپ کی تحریوں میں بیشمار احادیث کریمہ کی فصل بہار اور خوشبو ئے  مشکبار ہے اور جلوہ ہائے ضیابارکی چاندنی پھیلی  ہوئی ہے ۔ عرصہ سے مجھے خیال آتا رہا کہ ایسی تمام حدیثوں کا ایک مجموعہ فقہی ترتیب پر  جمع کردیا جاتا  تو افادہ بڑھ جاتا اور استفادہ سہل و آسان ہو جاتا ۔کئی اہل قلم سے درخواست بھی کی لیکن بات در خوار اعتناء نہیں

 ہوئی۔ 

       حضرت مولانا محمد حنیف صاحب رضوی زید مجدہم استاذ جامعہ نوریہ رضویہ بریلی شریف دار العلوم اشرفیہ مبارک پور کے طالب علم   رہے  ہیںاور اس زمانہ میں میں اشرفیہ میں مدرس تھا ، اس رشتہ سے وہ مجھے اپنا استاذکہتے اور گنتے ہیں ،یہ ان کی سعادت اور نیک بختی ہے ۔ ان سے بھی میں نے مجموعہ احادیث کی گزارش کی تھی ، انہوں نے کام شروع کر دیا  اور میرے لئے یہ کام بے حد خوشی کا باعث ہوا  اور ان کے لئے خوش بختی کا ، کہ قدرت نے اس کار خیر کا قرعۂ  فال ان کے نام ڈالا ، و اللہ العظیم یہ ان کی بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس

مبارک  و مسعود  کام کی توفیق بخشی ۔

اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں      

فیضان محبت عام تو ہے عرفان محبت عام نہیں

       اور دوسر  ے  خوش قسمت عالی جناب حضرت  مولانا عبد الستار صاحب   ہمدانی  پور بندر  گجرات ہیں  جو اس صحیفہ گرامی کو اہل اسلام تک پہونچانے کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے :۔

       لا حسد الافی الاثنین ،رجل اعطاہ اللہ مالا فسلطہ علی ہلکتہ فی الحق ۔ و رجل اعطاہ اللہ الحکمۃ فیقضی بہا و تعلمہا ۔       (بخاری شریف، کتاب العلم )

       دنیا میں دو باتیں ہی قابل رشک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے کسی آدمی کو مال دیا پھر اسے اپنی راہ میں خرچ کرنے پر مسلط کر دیا ،اور دوسرا جسے علم دیا جس سے وہ حق فیصلہ کرتا ہے  اور اسکی

لوگوں کو  تعلیم دیتا ہے ۔

       میرے استاذ حضورحافظ ملت رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے  :یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ کسی کو مال و

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن