دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

تلامذہ: ۔آپکے حلقہ درس میں شریک ہونے والے بیشمار ہیں ،بعض اوقات ہزاروں کا جم غفیر بھی ہوتا تھا ،امام احمد بن حنبل اگر چہ آپکے استاذ حدیث ہیں لیکن آپ سے روایت بھی کی ہے ۔

 آپ کے تلامذہ میں چار حضرات  جماعت محدثین کے پیشوا اور سردار ہوئے ہیں ۔

        آپکے صاحبزادے ابوبکر بن ابی دائود ۔ابوعلی محمدبن احمد بن عمر ٹولوی ۔ابوسعید احمد بن

محمد بن زیاد اعرابی ۔ابوبکر محمد بن عبدالرزاق بن داسر ۔

 علم وفضل ۔ حافظ محمد بن اسحاق صنعانی اور ابراہیم حربی فرماتے تھے ۔

       امام ابودائودکیلئے اللہ تعالیٰ  نے علم حدیث ایسانرم کردیا تھا جیسے حضرت دائود علیہ السلام

کیلئے لوہا ۔

        محمد بن لیث کہتے ہیں:۔

       امام ابودائود دنیا میں علم حدیث  کے لئے اور آخرت میں جنت  کے لئے پیداکئے گئے ۔

       موسی بن ہارون نے کہا:۔

        میں نے ان سے افضل کسی کو نہ دیکھا ۔

       امام حاکم نے فرمایا :۔

        علم حدیث میں آپکی امامت مسلم چیز ہے ۔

       اصحاب صحاح ستہ کی بہ نسبت آپ پر فقہی ذوق زیادہ غالب تھا ، چنانچہ علامہ شیخ ابو اسحاق شیرازی نے صرف آپ کو طبقات فقہاء میں شمار کیا ہے ، وجہ بھی معقول ہے کہ احادیث فقہیہ کے حصر واستیعاب کے سلسلہ میں ابو دائود کو جو بات حاصل ہے وہ دوسرے مصنفین صحاح

ستہ کو حاصل نہیں ۔علامہ یافعی نے آپ کو حدیث وفقہ دونوں کا امام کہاہے ۔

       حفظ حدیث اور اتقان وروایت کے ساتھ آپ زھد وعبادت میں بھی یکتائے روزگار تھے ،یقین وتوکل میں مثالی کردار ادافرماتے ،اس لئے آپکی مجلس میں ہرطرح کے لوگ حاضری دیتے ، طلبہ وعلماء ،شاہان وقت وامراء اور محدثین وصوفیاء سب نے آپکی بارگاہ میں نیاز مندانہ

حاضری دی ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن