30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
vbvbvbvbvbvbv
vbvbvbvbvbv
امام ابودائود
نام ونسب :۔نام ،سلیمان ۔کنیت ،ابودائود ۔والد کا نام ،اشعث ،اورسلسلہ نسب اس طرح
ہے۔ ابودائود سلیمان بن اشعث بن اسحاق بن بشیر بن شداد بن عمرو بن عمران الازدی السجستانی ۔
کہتے ہیں آپکے جد امجد عمران نے جنگ صفنین میں حضرت علی کا ساتھ دیا تھا اور اس میں شہادت پائی ۔
ولادت وتعلیم ۔آپکی ولادت ۲۰۲ھ میں ملک سجستان (اسبستان )میں ہوئی جو سندھ اور
ہرات کے درمیان ہندوستان کے پڑو س میں قندھار سے متصل واقع ہے ۔
آپ نے جس زمانہ میں ہوش سنبھالا اس وقت علم حدیث کا حلقہ بہت وسیع ہوچکا تھا ، آپ نے بلاد اسلامیہ کا عموما دورہ کیا اور بالخصوص مصر ،شام ، حجاز ،عراق اور خراسان کے سفر اختیار کئے اور اس دور کے مشاہیر اساتذہ وشیوخ سے علم حدیث حاصل کیا اور متعدد بار بغدادکا سفر فرمایا ،پھر آخر میں بغداد ہی کو آپ نے وطن بنالیا ۔لیکن ۲۷۱ھ میں بعض وجوہ کی بنا پر بغداد کو
خیر با دکہہ کر بصرہ میں مقیم ہوگئے تھے ۔
اساتذہ: ۔جن اساتذہ وشیوخ سے آپ نے علم حدیث وفقہ کی تعلیم حاصل کی ان کا استفصاء مشکل ہے ۔ علامہ ابن حجر عسقلانی نے آپکے تین سو شیوخ کی تعداد تحریر کی ہے ،ان میں بلند پایہ محدثین وفقہاء شمار کئے جاتے ہیں ،جیسے امام احمد بن حنبل ،اسحاق بن راہویہ ،قتیبہ ،ابوالولید
طیالسی ،یحیی بن معین ،ابوبکر بن ابی شیبہ ،عثمان بن ابی شیبہ وغیرہم ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع