دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کے ساتھ درشت کلامی کی ۔

 اساتذہ ۔آپکے اساتذہ کا شمار مشکل ہے چند حضرات یہ ہیں ۔محمد بن یحیی ذہلی ، اسحاق بن راہویہ ، محمد بن مہران ،ابو غسان ،امام احمد بن حنبل ،عبداللہ بن مسلمہ قعنبی ، احمد بن یونس یربوعی ،

سعید بن منصور ،ابو مصعب ،حرملہ بن یحیی ،ھیثم  بن خارجہ ،شیبان بن فروخ ، امام بخاری ۔

 تلامذہ :۔آپکے تلامذہ کا حصرواستیعاب بھی نہیں کیا جاسکتا ۔چند مشاہیر کے اسماء اس طرح ہیں   امام ترمذی ،امام ابوحاتم رازی ،ابن خزیمہ ،ابوعوانہ ،ابو عمر ومستملی ،عبداللہ بن الشرقی۔ علی بن اسماعیل الصفار،

 علم وفضل۔ آپ فن حدیث میں عظیم صلاحیتوں کے مالک تھے ،حدیث صحیح وسقیم کی پہچان

میں وہ اپنے زمانہ کے اکثر محدثین پر فوقیت رکھتے تھے حتی کہ بعض امورمیں ان کو امام بخاری پر بھی فضیلت حاصل تھی ،کیونکہ امام بخاری نے اہل شام کی اکثر روایات بطریق مناولہ حاصل کی ہیں جسکے سبب کبھی غلطی واقع ہوجاتی ہے  اورنام وکنیت کے تعدد سے آپ ایک راوی کودو سمجھ

لیتے ہیں ۔ امام مسلم نے براہ راست سماع کیا ہے جسکی وجہ سے آپ مغالطہ نہیں کھاتے ۔      

       امام مسلم کی خدمات ،انکے کمالات اور قوت حافظہ کی وجہ سے لوگ اس قدر گرویدہ تھے

کہ  اسحاق بن راہویہ جیسے امام فن کہتے ہیں ۔

        خداجانتا ہے کہ یہ شخص کتنا عظیم ا نسان ہوگا ۔

       امام ابوزرعہ اور امام  ابو حاتم رازی اپنے ہمعصر مشائخ پر آپکو فضیلت دیتے تھے ۔

       ابن اخرم نے کہا :۔

        نیشاپور نے تین محدث پید اکئے ۔محمد بن یحیی ،ابراہیم بن ابی طالب ،امام مسلم ۔

       ابوبکر جارودی کہتے تھے :امام مسلم علم کے  محافظ تھے ۔مسلمہ بن قاسم نے کہا وہ جلیل

القدر امام تھے ۔

        بندار نے کہا : دنیا میں صرف چار حفاظ ہیں ۔ابوزرعہ ،محمد بن اسمعیل بخاری ،دارمی اور

مسلم بن حجاج ۔

       آپکے ایک استاذ محمد بن عبدالوہاب فراد کہتے تھے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن