30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام مسلم
نام نسب :۔ نام ،مسلم ۔کنیت ،ابوالحسین ۔لقب عساکر الملۃ والدین ۔اور والد کا نام الحجاج
بن مسلم ہے ۔سلسلہ نسب یوں ہے ،مسلم بن الحجاج بن مسلم بن درد بن کرشاد القشیری ۔آپ کا
سلسلہ نسب عرب کے مشہور قبیلہ بنو قشیر سے ملتاہے اسی لئے آپ کو قشیری کہاجاتاہے ۔
ولادت وتعلیم ۔ خراسان کے مشہور اور عظیم شہر نیشاپور میں آپکی ولادت ہوئی ، سنہ ولادت
۲۰۲ھ یا ۲۰۶ھ ہے ۔نیشا پور اس زمانہ کا بقول علامہ حموی معدن الفضلاء ومنبع العلماء تھا ۔وہاں
سے اتنے علماء وائمہ نکلے جنکا شمار نہیں۔
امام سبکی نے فرمایا:یہ شہر س قدر بڑے اورعظیم شہروں میں تھا کہ بغداد کے بعد اسکی نظیر نہ
تھی ۔مؤرخین نے اسکو ا م البلاد کہاہے ۔
ابتدائی تعلیم نیشاپور میں حاصل کی ،اس وقت وہاں امام ذہلی اور اسحاق بن راہویہ جیسے امام فن موجود تھے ۔ آپ نے احادیث کی سماعت چودہ سال کی عمر شریف سے شروع کردی تھی ۔ علم حدیث حاصل کرنے کے لئے آپ نے دور دراز کا سفر کیا اور مختلف مقامات کی خاک
چھانی ۔ عراق ،حجاز ،شام اور مصر وغیرہ مقامات کا متعدد مرتبہ دورہ کیا ۔بغداد معلی کئی بارگئے
یہاں تک کہ آپ نے ایک زمانہ میں درس بھی دیا تھا ۔
شمائل وخصائل :۔ آپ سرخ وسفید رنگ ،بلند قامت اور وجیہ شخصیت کے مالک تھے ، سر پر
عمامہ باندھتے تھے ۔ علم دین کو کبھی ذریعہ معاش نہیں بنایا ، کپڑوں کی تجارت کرکے ضروریات پور ی فرماتے ۔آپ کے خصائل میں سے ہے کہ عمر بھر نہ کسی کی غیبت کی ، نہ کسی کو مارا اور نہ کسی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع