30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام بخاری نے اس کتاب کا نام ’’ الجامع الصحیح المسند المختصر من امور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وسنتہ وایامہ ‘‘ رکھا تھا ،اور اب یہ بخاری شریف
کے نام سے مشہور ومعروف ہے۔
صحیح بخاری کا اصل موضوع احادیث مرفوعہ مسندہ ہیں اور انہیں احادیث کی صحت کا آپ نے التزام کیا ہے ۔انکے علاوہ جوتعلیقات ،متا بعات ،شواہد ،آثار صحابہ ،اقوال تابعین اور ائمہ فتاوی کے احکام ذکر کئے ہیں وہ سب بالتبع ہیں اور اس ضمن میں جواحادیث ذکر کی ہیں وہ
امام بخاری کے موضوع سے خارج ہیں اورنہ ہی انکی صحت کا التزام کیا گیا ہے ۔
امام بخاری نے اپنی صحیح میں حدیث وارد کرنے کی یہ شرط مقرر کی ہے کہ انکے شیخ سے
لیکر صحابی تک تمام راوی ثقہ اور متصل ہوں ۔
صحیح بخاری کی تعداد مرویات میں علماء کا اختلاف ہے ۔حافظ ابن صلاح کی تحقیق یہ ہے کہ کل
تعداد (۷۲۷۵) ہے ،اور حذف مکررات کے بعد یہ تعداد (۴۰۰۰) ہے ۔
حافظ ابن حجر عسقلانی کی تحقیق کے مطابق کل تعداد (۹۰۸۲) ہے اور حذف مکررات
کے بعد احادیث مرفوعہ کی تعداد دوہزار چھ سو تئیس(۲۶۲۳) رہ جاتی ہے ۔(۱۸)
vbvbvbvbvbvbvbv
vbvbvbvbvbvbv
vbvbvbvbvbv
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع