30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوحلے پہنے ہوئے تھے اور پیروں میں چمکتے ہوئے سونے کی دونعلین تھیں ۔جن کے تسمے سبز زمرد کے تھے اور سر پر جواہر سے مرصع ایک تاج تھا اور وہ بڑے نازسے چل رہے تھے میں نے پوچھا اے ابو عبداللہ یہ کیسی چال ہے ؟ فرمایا یہ جنت کے خدام کی چال ہے پھر میں نے پوچھا اے اللہ کے حبیب !یہ آپ کے سرہر تاج کیسا ہے ؟ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے بخش دیا اور مجھے اپنی جنت میں داخل کرلیا میرے سرپر تاج رکھا اور اپنا دیدار مجھ پر مباح کردیا اور فرمایا
اے احمد یہ تیرے کلام اللہ کو غیرمخلوق کہنے کا صلہ ہے ۔
تصانیف:۔ آپ نے متعدد کتابیں تصنیف فرمائیں ،ان میں مسند احمد نہایت مشہور ہے ۔
آپ نے اسکو بیاض کی صورت میں جمع فرمایا تھا اور اسکی باقاعدہ ترتیب کی مہلت آپ کو نہ ملی ۔
آپکے بعد آپکے صاحبزادے حضرت عبداللہ اور اس مسند کے راوی حضرت ابوبکر قطیعی نے اس
میں کچھ اضافے کئے اور پھر اسکی ترتیب حضرت عبداللہ نے انجام دی ۔
امام احمد بن حنبل نے اس مسند کوساڑے سات لاکھ احادیث سے منتخب فرمایا تھا ،اب اس میں ستائیس ہزار ایک سو احادیث ہیں جنکو آٹھ سو صحابہ کرام سے روایت کیا گیا ہے ۔رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔
امام سیوطی نے فرمایا : مسند احمد کی ہرحدیث مقبول ہے ۔
اب یہ مسند الفتح الربانی کے نام سے ۱۲ مجلدات میں ترتیب فقہی پر بھی مرتب ہوگئی ہے جسکو اقسام کے تحت شیخ احمد بن عبدالرحمن ساعاتی نے پیش کیا ہے جو بطور حاشیہ فوائد علمیہ پر بھی مشتمل ہے ۔(۱۷)
امام بخاری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع