دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

ٹوٹ گیا ،قریب تھا کہ بے ستری ہوجاتی ،آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ، یاغیاث المستغیثین ،یاالہ العالمین ،توخوب جانتا ہے اگر میں حق پرہوں تومیری پردہ پوشی فرما ۔

       فوراً آپ کاپاجامہ اپنی جگہ رک گیا ۔

       دارالخلافت سے اسحاق بن ابراہیم معتزلی کے مکان پرلائے گئے توآپ روزہ دار

تھے ۔  کمزوری بہت تھی ،لہذا کھانے کیلئے ستو وغیرہ لائے گئے لیکن آپ نے روزہ مکمل فرمایا ۔

ظہر کی نماز وہیں ادافرمائی ،قاضی   ا بن  سماعہ نے کہا آپ نے نماز خون آلود جسم وکپڑوں میں پڑھ

لی ؟ فرمایا : حضرت عمر نے بھی اسی حالت میں نماز پڑھی تھی ۔ یہ سنکر قاضی صاحب خاموش ہوگئے

 فضل و کمال:۔آپکے علم وفضل ،زھدوتقوی ،اور ابتلاء وامتحان میں استقامت پر ان کے

زمانہ کے اکابر ،معاصرین اور معتقدین نے بے پناہ خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

        امام ابودائود فرماتے ہیں : ۔

       میں نے دوسوماہرین علم سے استفادہ کیا لیکن ان میں امام احمد کے مثل کوئی نہ تھا ۔وہ

کبھی عام دنیاوی کلام نہیں کرتے ،جب گفتگو کرتے توموضوع سخن کوئی علمی مسئلہ ہوتا ۔

       حافظ ابوزرعہ کہتے ہیں : امام احمد علم وفن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے ۔

       قتیبہ بن سعید کہتے ہیں : اگر امام احمد بن حنبل کا زمانہ امام مالک ،سفیان ثوری اوراوزاعی کا زمانہ ہوتا علم وفضل میں ان پر مقدم ہوتے ۔اور امام احمد نہ ہوتے تو دنیا سے تقوی

اٹھ جاتا ۔اسحاق بن راھویہ کہتے تھے ،اگر اسلام کی خاطر امام احمد کی قربانیاں نہ ہوتیں تو آج

ہمارے سینوں میں اسلام نہ ہوتا ۔

       ابوعبداللہ سجستانی بیان کرتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ خواب میں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا ،پوچھا حضور ہم اس زمانہ میں کس کی اقتداء کریں ،فرمایا : احمد بن حنبل کی  امام مزنی کہتے ہیں ،آپ  کی ذات خلفائے راشدین کے اسوئہ حسنہ کا نمونہ تھی

        ہلال بن معافی کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے اس امت پر چار عظیم شخصیتوں کے ذریعہ

احسان فرمایا : امام شافعی ،ابو عبید ،یحیی بن معین ،احمد بن حنبل ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن