دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       نیز اکابر محدثین میں قتیبہ بن سعید ، داؤد بن عمرو ، اور خلف بن ہشام نے بھی آپ سے سماع کیا ہے ۔  اور معاصرین میں یحیی بن معین ، علی بن مدینی ، حسین بن منصور ، زیاد بن ایوب ،

ابو قدامی سرخسی، محمد بن رافع ، محمد بن یحییٰ اور احمد بن ابی حواری بھی آ  پ کے تلامذہ سے ہیں ۔

       باقی تلامذہ میں اپ کے دو نوں صاحبزادے عبد اللہ اور صالح اور ان کے علاوہ ابو بکر

اثرم، حرب کرمانی ، بقی بن مخلد ، حنبل بن اسحاق اور شاہین وغیرہم کثیر محدثین شمار ہوتے ہیں ۔

 ابتلاو آزمائش:۔۲۱۲ھ ا ئمہ مسلمین اور مقتدایان قوم کیلئے انتہائی صبر آزما سال تھا ، اسی سال

عباسی خلفاء میں سے ایک خلیفہ مامون رشیدنے خلق قرآن کے مکروہ عقیدہ کا اظہار کیا اور علماء معتزلہ کی معاونت سے اس عقیدہ کو پھیلاتا رہا ۔ ۲۱۷ھ میں اس  نے بغداد میں اپنے نائب اسحاق بن ابراہیم معتزلی کو لکھا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے ، انا جعلناہ قراٰنا عربیا ، اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کو مجعول قرار دیا اور جو مجعول ہو وہ مخلوق ہے۔ لہذا جو شخص قدم قرآن کا عقیدہ  رکھتا ہے اس کا عقیدہ قرآن مجید کی نص صریح کا انکار ہے۔ تم بغداد کے تمام علماء اور مقتدر لوگوں کو جمع کرو اور ان پر یہ عقیدہ پیش کرو جو مان  لے اس کو امان دو اور جو نہ مانے اس  کے جوابا ت لکھ کر مجھے بھیج دو ۔ بہت سے سر کر دہ لوگ  اس فتنہ میں مبتلا ہوگئے  اور کتنے ہی لوگوں نے جان بچانے کی خاطر خلق قرآن کا عقیدہ قبول کرلیا ۔ امام احمد  بن حنبل سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں اس کے سوا اور کچھ نہیں کہتا کہ قرآن اللہ کا کلام ہے ۔ قاضی اسحاق بن ا براہیم نے یہ جواب مامون رشید کو لکھ کر  بھیجا ،  مامون رشید نے جواب لکھا ،جو شخص عقیدہ خلق قرآن سے موافقت نہ کرے اس کو درس اور افتاء سے روک دو ۔

       کچھ عرصہ بعد مامون رشید نے قاضی بغداد کو لکھا جو لوگ عقیدہ خلق قرآن سے موافقت نہ کریں ان کو قید کر کے فوج کے حوالے کر دو ۔ اگر خلق قرآن  کا اقرار کر لیں تو ٹھیک ورنہ ا ن کو قتل کر دیا جائے ۔ اس دھمکی سے مرعوب ہو کر احمد بن حنبل ، محمد بن نوح اور قواریری کے سوا بغداد کے تمام علماء نے خلق قرآن کا اقرار کر لیا ۔ قاضی کے حکم سے امام احمد وغیرہ کو قید کر کے مامون کی طرف  بھجوادیا گیا لیکن اس سے پہلے کہ مامون ان مردان خدا پر تلوار اٹھاتا ، سیف قضا نے خود اس کا کام تمام کر دیا ۔

       امام احمد کے شاگرد احمدبن غسا ن کہتے ہیں کہ خلیفہ کے حکم پر مجھے اورامام احمد بن حنبل کو گرفتار کرکے  اسکے پاس لے جایا جارہاتھا، راستہ میں امام احمد بن حنبل کو یہ خبر پہونچی کہ خلیفہ ماموں رشید نے قسم کھائی ہے کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن