30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں قرآن عظیم کے معانی معتبرہ ، احادیث اور ان کے ساتھ اجماع اور ناسخ و منسوخ کا بھی بیان ہو ۔ آپ نے عنفوان شباب میں کتاب الرسالہ کے نام سے ایک
کتاب لکھی جو مذکورہ بالا تمام مقاصد پرمشتمل تھی۔
فن حدیث میں امام شافعی کی روایات کو کتاب الام اور کتاب المبسوط میں ان کے
تلامذہ نے جمع کیا ہے ، لیکن جو کتاب امام شافعی کی روایات کی جامع ہے وہ مسند شافعی ہے ۔
یہ کتاب ان احادیث مرفوعہ کا مجموعہ ہے جنہیں امام شافعی خود اپنے تلامذہ کے سامنے بیان کرتے تھے ۔ امام شافعی کی بعض روایات کا ابوا العباس محمد بن یعقوب اصم نے ربیع بن سلیمان مرادی سے سماع کر کے ان کو کتاب الام اور مبسوط کے ضمن میں جمع کر دیا تھا ۔ ابو العباس
اصم نے ان تمام روایات کو ایک جگہ جمع کر کے مجموعہ کا نام مسند شافعی رکھ دیا ہے ۔
وصال : - مزنی کہتے ہیں جب امام شافعی کے وصال کا وقت قریب آیا تو میں ان کی خدمت میں حاضر تھا ، میں نے عرض کیا: کیا حال ہے ؟ فرمایا : دنیا سے کوچ اور احباب سے جدائی کا وقت ہے ، موت کا پیالہ پیش ہوا چاہتا ہے اور نتیجہ اعمال نکلنے والا ہے ، عنقریب اللہ رب العزت کے
دربار میں حاضری ہوگی ، کون جانے کہ میری روح کدھر لیجائی جائے گی ۔
ٍ آپ اس وقت وجد کی حالت میں یہ شعر پڑھ رہے تھے۔
تعاظمنی ذنبی فلما قرنتہ ٭ بعفوک ربی کان عفوک اعظما۔
میرے گناہ بہت بڑے ہیں لیکن میں تیری رحمت کی طرف نظر کر تا ہوں تو وہ میرے
گناہوں کی نسبت کہیں زیادہ معلوم ہوتی ہے ۔
آپ کا وصال ۳۰؍ رجب ۲۰۴ ھ شب جمعہ بعد نماز مغرب ہوا اور مزار مبارک مصر کے
شہر قرافہ میں ہے ۔ (۱۶)
امام احمد بن حنبل
نام و نسب :۔ نام ، احمد ۔ کنیت ، ابو عبد اللہ ۔ والد کا نام ، محمد ہے ۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے ۔ ابو عبد اللہ احمد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع