دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       مزنی کہتے ہیں :۔

        میں نے امام شافعی سے بڑھکر کوئی فیاض شخص نہیں دیکھا ،ایک شب میں ان کے ساتھ مسجد سے انکے گھر تک آیا ،میں کسی شرعی مسئلہ میں ان سے گفتگو کررہا تھا کہ اتنے میں ایک غلام آیا اور کہنے لگا : میرے آقا نے آپ کو سلام کہاہے اور یہ تھیلی نذرکی ہے ، آپ نے تھیلی رکھ لی ، تھوڑی دیر بعد ایک شخص آیا اور اس نے کہا : میری بیوی کے ہاں بچہ پیداہوا ہے اورہمارے پاس

کچھ نہیں ،آپ نے وہ تھیلی اٹھا کر اسے دیدی ۔

 زھدوتقوی ۔ علمی وجاہت اور فقہی متانت کے ساتھ عبادت وریاضت اور زھدوتقوی میں

بھی امتیازحاصل تھا ۔ بعض واقعات تو خرق عادت اور کرامت معلوم ہوتے ہیں ۔

       ربیع بن سلیمان کہتے ہیں:۔

        امام شافعی رمضان کے نوافل میں ساٹھ مرتبہ قرآن عظیم پڑھتے تھے ،عام ایام میں وہ رات کے تین حصہ کرتے ،پہلے حصہ میں تصنیف وتالیف ،دوسرے میں نوافل اور تیسرے میں

آرام فرماتے ۔

       ابراہیم بن محمد کا قول ہے :۔

        میں  نے امام شافعی سے عمدہ کسی شخص کو نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔آپکی نماز مسلم بن خالد کی نماز کے مشابہ تھی ،اور انکی مسلم بن جریج  کی نماز کے مماثل ،اور انکی عطاء بن ابی رباح ،اور انکی عبداللہ بن زبیر ،اور انکی ابوبکر صدیق ،اور انکی حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نماز کے

مماثل تھی ۔

       خوف الہی اور خشیت ربانی سے لرزہ براندام ہوجاتے تھے ۔

 تصنیف  وتالیف ۔ امام شافعی کی زندگی کا اکثر حصہ درس وتدریس ،علمی مباحث ،مسائل

کے استنباط اورافتاء وغیرہ میں گذرا،اسکے باوجود آپ نے مختلف موضوعات پر تصنیف

وتالیف کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔             

        عبد الرحمن  بن مہدی نے امام شافعی سے عرض کیا کہ میرے  لئے کوئی ایسی  کتاب تصنیف فرمادیں جس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن