دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

علم وفضل ۔امام احمد بن حنبل نے فرمایا :۔

       امام شافعی دوسری صدی کے مجدد ہیں جس طرح خلیفۂ راشدحضرت عمر بن عبدالعزیز

پہلی صدی کے ۔

       نیز فرماتے ہیں :۔

        تیس سال سے میری کوئی رات ایسی نہیں گذری جس رات میں  امام شافعی کیلئے میں

نے دعانہ کی ۔

       حسن بن محمد زعفرانی کہتے ہیں: ۔

       جس طرح علماء یہود میں حضرت عبداللہ بن سلام منفرد تھے اسی طرح علماء اسلام میں

امام شافعی منفرد ہیں ۔

 شمائل وخصائل ۔امام شافعی طبعا فیاض تھے ،اپنی ضرورت پر دوسروں کی ضروریا ت کو ترجیح

دیتے ،بے حد غیور اور خود دارتھے ،اہل جاہ وحشم اورارباب ثروت واقتدار سے کبھی کسی چیز کی طمع اورتوقع نہ رکھتے ،اسکے ساتھ بے حد خلیق اور بامروت تھے ۔اگر کوئی شخص کبھی محبت اور عقیدت سے کوئی نذرانہ پیش کرتا تواسکو رد نہیں کرتے ،تاہم فیاضی طبع کی بنیاد پر اسکو پاس رکھتے بھی نہیں تھے ،بارہا ایسا ہواکہ آپ خلیفہ ہارون رشید کی دعوت پر دربار میں گئے ،اس نے اشرفیوں کی تھیلیاں نذرانہ کیں اور آپ واپسی میں دونوں ہاتھوں سے ان اشرفیوں کو تقسیم کرتے ہوئے چلے گئے ،یہاں تک کہ جب گھر پہونچے تو آپ کے پاس اس نذرانے میں سے ایک درہم بھی

نہیں تھا ۔

       امام حمیدی فرماتے ہیں :۔

       امام شافعی جب صنعاء سے مکہ مکرمہ آئے تو آپ کے پاس دس ہزار دینار تھے۔ آپ نے ایک جگہ خیمہ نصب کرکے قیام فرمایا ۔لوگوں کو پتہ چلا تو مختلف اطراف سے بے شمار لوگ ملاقات کیلئے حاضر ہوئے جن میں بہت سے لوگ ضرورت مند بھی تھے ،جب آپ لوگوں کی

ملاقات سے فارغ ہوئے تو آپ کے پاس ایک دینار بھی باقی نہیں تھا ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن