30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سرمایہ کچھ نہ تھا ،مکان کی چھت توڑکر اس کی کڑیوں کو فروخت کرکے بھی کتب وغیرہ خریدی تھیں ۔اسکے بعددولت کا دروازہ کھل گیا ،حافظہ نہایت اعلی درجہ کا
تھا ،فرماتے تھے کہ جس چیز کو میں نے محفوظ کرلیا اسکو پھر کبھی نہیں بھولا ۔
اساتذہ۔آپکے اساتذہ میں زیادہ تر مدینہ کے بزرگان دین شامل ہیں ،امام زرقانی فرماتے
ہیں ،آپ نے نوسوسے زیادہ مشائخ سے علم حاصل کیا ۔چند حضرات کے اسماء یہ ہیں ۔
زیدبن اسلم ،نافع مولی ابن عمر ، صالح بن کیسان ،عبداللہ بن دینار ،یحیی بن سعید ، ہشام بن عروہ ،ایوب السنحتیانی ،عبداللہ بن ابی بکر بن حزم ،جعفر صادق بن محمدباقر،حمیدبن قیس مکی ،سہل بن ابی صالح ،ابوالزبیر مکی ۔ ابوالزناد ،ابو حازم ،عامر بن عبداللہ بن العوام وغیرہم
تلامذہ ۔تلامذہ میں انکے مشائخ معاصرین وغیرہم سب شامل ہیں ،اس لئے کہ آپ نے مستقل مسکن مدینہ منورہ کو بنالیا تھا ،لہذا اطراف واکناف سے لوگ یہاں آتے اور آپ سے
اکتساب فیض کرتے ،مستفید ین کی فہرست طویل ہے چند یہ ہیں ۔
ابن شہاب زہری ،یحیی بن سعید انصاری ،اور یزید بن عبداللہ بن الھاد ،یہ مشائخ میں
بھی ہیں۔
معاصرین میں سے امام اوزاعی ،امام ثوری ،ورقاء بن عمر ،شعبہ بن الحجاج ،ابن جریج ،
ابراہیم بن طہمان ،لیث بن سعد ،اور ابن عیینہ وغیرہم ۔
یحیی بن سعید القطان ،ابواسحاق فزاری ،عبدالرحمن بن مہدی ،حسین بن ولید نیشاپوری امام شافعی ،امام ابن مبارک ،ابن وہب ،ابن قاسم ،خالد بن مخلد ،سعید بن منصور ،یحیی بن ایوب
مصری ،قتیبہ بن سعید ،ابو مصعب زہری ،امام محمد ۔
علم وفضل ۔آپکے علم وفضل کی شہادت معاصرین وتلامذہ وغیرہم نے دی ہے ۔
ابومصعب زہری فرماتے تھے :۔
امام مالک ثقہ ،مامون ،ثبت ،عالم ،فقیہ ،حجت وورع ہیں
یحیی بن معین اوریحیی بن سعید القطان نے فرمایا :۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع