30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
XZXZXZXZXZXZX
XZXZXZXZXZX
امام مالک بن انس
نام ونسب :۔نام ،مالک ۔کنیت ،ابوعبداللہ ۔لقب امام دارالہجرۃ ۔والد کا نام ،انس ہے اور سلسلہ نسب یوں ہے ۔مالک بن انس بن مالک بن انس ابی عامر بن عمرو بن الحارث بن غیمان
بن خثیل الاصبحی ۔
امام مالک کے پر داداابوعامر انس بن عمرو جلیل القدر صحابی تھے ،غزوئہ بدر کے سواتمام مشاہد میں شریک رہے ۔بزرگوں کاوطن یمن تھا ۔سب سے پہلے آپکے پر داد ا ابوعامر ہی نے مدینہ النبی میں سکونت اختیار کی ،چونکہ یمن کے شاہی خاندان حمیر کی شاخ اصبح سے تعلق رکھتے
تھے اور آپکے مورث اعلی حارث اس خاندان کے شیخ تھے، اس لئے ان کا لقب ذواصبح تھا ،اسی
وجہ سے امام مالک اصبحی کہلاتے ہیں ۔
ولادت وتعلیم ۔۰۹۳ھ میں ولادت ہوئی ،خلاف معمول شکم مادرمیں تین سال رہے۔
بعض نے دوسال بیان کیا ہے ۔جائے مولد مدینہ الرسول ہے ۔
آپ نے جب آنکھ کھولی تومدینہ منورہ میں ابن شہاب زہری یحیی بن سعید انصاری ، زید بن اسلم ،ربیعہ اورابوالزناد وغیرہم تابعین اورتبع تابعین کاآفتاب علم وفضل نصف النہار
پرچمک رہاتھا ۔
آپ نے قرآن مجید کی قرأت وسند مدینہ منورہ کے امام القرا ء نافع بن عبدالرحمن متوفی ۱۶۹ھ سے حاصل کی ۔دیگر علوم کی خواہش کے جذبات غیرمعمولی طور پر ودیعت تھے ،زمانہ طالب علمی میں آپ کے پاس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع