30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور قطان سے مشہور ہیں ۔
تعلیم و تربیت:۔ ابتدائی تعلیم کے بعد امام اعظم ابو حنیفہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ،
حدیث و فقہ کی تعلیم حاصل کی ، اور تدوین فقہ کی مجلس میں رکن رکین کی حیثیت کے حامل رہے،
نقد رجال حدیث میں خوب نام کمایا اور مشہور نقادان رجال کے استاد ہوئے۔
آپ کے در س حدیث کا وقت عصر سے مغرب تک تھا، نماز عصر کے بعد منارہ مسجد سے تکیہ لگا کر بیٹھ جاتے اور سامنے امام احمد بن حنبل ، علی بن مدینی، یحیی بن معین ، اور عمرو بن خالد جیسے ا ئمہ فن کھڑے ہو کر درس حدیث لیتے ، مغرب تک نہ وہ کسی سے بیٹھنے کو کہتے اور نہ
کسی کی جرأت ہوتی۔
فن رجال میں سب سے پہلے انہوں نے لکھا، پھر انکے تلامذہ نے ، اور پھر انکے تلامذہ
امام بخاری و امام مسلم و غیرہ نے قلم اٹھا یا۔
ائمہ حدیث کا قول ہے کہ جسکو یحیی قطان چھوڑ دینگے اسکو ہم بھی چھوڑ دیں گے۔ اس
فضل و کمال کے با وجود ہمیشہ امام اعظم کی شاگردی پر فخر فرماتے ۔
امام احمد فرما تے ہیں :۔
میں نے یحیی بن سعید قطان کا مثل نہیں دیکھا۔
علی بن مدینی فرماتے ہیں :۔
فن رجال میں یحیی قطان جیسا میں نے کوئی نہ دیکھا،
بندار کہتے ہیں:۔
میں بیس سال تک آپکی خدمت میں آتا جاتا رہا، میں نے کبھی آپکو گناہ کر تے
نہیں دیکھا۔۔
کثیر محدثین آپکی مدح و ستائش میں رطب اللسان ہیں اور آپکو ثقہ ، ثبت حجت، اور
مامون کہتے ہیں ۔
اساتذہ:۔ امام اعظم ابو حنیفہ ،سلیمان تیمی، حمید الطویل ، اسمعیل بن ابی خالد، عبید اللہ بن عمرو، ہشام بن عروہ ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع