30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حبیب، بد ر بن عثمان، ابن جریح، امام اوزاعی، امام مالک، اسامہ بن زید لیثی، سفیان ثوری، شعبہ ، ابن ابی لیلی ، حماد بن سلمہ، وغیرہم ۔
تلامذہ:۔ تلامذہ کی تعداد بھی بہت ہے ، چند یہ ہیں :۔
امام شافعی، امام احمد بن حنبل، ابن ابی شیبہ، ابو حیثمہ حمیدی، قعنبی، علی بن خشرم،
مسدد، محمد بن سلام، یحیی بن یحیی نیشاپوری، محمد بن صباح دولابی، وغیرہم۔
علم و فضل :۔ محدثین آپکی جلالت علمی پر متفق ہیں ، امام احمد بن حنبل کا ایک مرتبہ امام
دوری سے کسی حدیث پر مذکراہ ہو رہا تھا، امام احمد نے پوچھا ؟ آپ یہ حدیث کس سے روایت کر تے ہیں ، بولے: شبابہ سے ، فرمایا : میں یہ حدیث اس امام عالی شان سے روایت کر تا ہوں کہ آپ کی آنکھوں نے ان کا مثل نہ دیکھا ہو گا۔ یعنی امام وکیع سے ۔ آپ اپنے دور میں
امام المسلمین تھے۔ یحیی بن معین کہتے ہیں :۔
میں نے وکیع سے افضل کسی کونہ دیکھا۔
نوح بن حبیب کہتے ہیں :۔
میں نے ثوری ،معمر اور امام مالک کو دیکھا ہے لیکن امام وکیع کی طرح میں نے کسی کو نہ
پایا ۔
یحیی بن اکثم نے کہا:۔
میں نے امام وکیع کو سفر و حضر میں دیکھا، آپ ہمیشہ روزہ دار رہتے اور رات میں پورا قرآن پڑھ لیتے۔
وصال :۔ آپ نے ۷۰ سال کی عمر پاکر ۱۹۷ھ میں وصال فرمایا ۔ کعبۂ اہل دین مادہ تاریخ
وصال ہے ۔(۱۲)
یحیی بن سعید قطان
نام و نسب:۔ نام ، یحیی۔ کنیت ، ابو سعید۔ والد کا نام ، سعید بن فروخ ہے ۔ تیمی بصری ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع