30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آخر عمر میں درس و تدریس سے کنارہ کش ہو کر ہمہ تن عبادت میں مصروف ہو گئے تھے۔ آپ کے دست حق پرست پر ہزاروں غیر مسلم زمرۂ اسلام میں داخل ہوئے اور سینکڑوں گناہگار مسلمان آپ کے ہاتھ پر تائب ہو کر مرتبہ ولایت پر فائز ہوئے۔ آپ نہایت صابر و
شاکر اور متقی و سخی تھے۔
وصال:۔ آپ مجاہدین اسلام کے ساتھ لشکر میں شامل ہو کر جہاد کے لئے بلاد روم میں
تشریف لے گئے اور یہاں ہی ۱۶۲ ھ میں وصال فرمایا۔
اساتذہ:۔ امام اعظم ابو حنیفہ، یحیی بن سعید انصاری، سعید بن مرزبان، مقاتل بن حبان،
وغیرہم۔
تلامذہ:۔ امام سفیان ثوری، ابراہیم بن بشار، بقیہ بن ولید، شفیق بلخی، اوزاعی، وغیرہ۔
محدثین آپ کو ثقہ و مامون کہتے ہیں۔(۸)
بشر بن الحارث
نام و نسب:۔ نام، بشر۔ کنیت ابو نصر، والد کانام، حارث۔ اور دادا کانام عبد الرحمن بن عطا بن
ہلال مروزی ہے۔زاہد و عار ف با للہ تھے اور حافی لقب سے مشہور ہوئے۔
تعلیم و تربیت:۔ اصل وطن آپ کامرو ہے، ابتدائی تعلیم کے بعد امام اعظم ابو حنیفہ کی
بارگاہ میں زانوئے تلمذ کیا ، پھر دوسرے محدثین و فقہاء سے اکتساب علم کر نے کے بعد زہدو تصوف کی طرف مائل ہوئے، مجاہدات و ریاضات میں بلند شان کے حامل تھے۔ اعمال و اخلاص میں حظ تام رکھتے تھے۔
حضرت فضیل بن عیاض کے خاص صحبت یافتہ تھے، اپنے ماموں علی بن خشرم سے مرید تھے، اور علم اصول و فروغ میں یکتا و بے مثال تھے۔ علوم و فنون کی تحصیل کے بعد مستقل
بغدادمیں سکونت اختیار کر لی تھی۔
اساتذہ:۔ امام اعظم ابو حنیفہ، حماد بن زید ، ابراہیم بن سعد، فضیل بن عیاض امام مالک، ابو بکر بن عیاش،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع