30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تلامذہ:۔ امام سفیان ثوری، یہ ا ستاذ بھی ہیں ۔ سفیان بن عیینہ، عبد اللہ بن مبارک ، یحیی بن
سعید قطان، عبد الرزاق، حسین بن علی الجعفی، وغیرہم۔
فضائل :۔ عبد اللہ بن مبارک فرماتے ہیں :۔
آپ لوگوں میں سب سے زیادہ پرہیزگار تھے۔ میرے نزدیک آپ سے زیادہ
فضیلت والا اب روے زمین پر کوئی دوسرا نہیں ۔
عبید اللہ بن عمر قوا ریری نے کہا:۔
جن مشائخ کو میں نے دیکھا آپ کو سب سے افضل پایا ۔
خلیفہ ہارون رشید کہتے ہیں:۔
امام مالک سے زیاد خشیت الہی والا، اور فضیل بن عیاض سے زیادہ تقوی والا میں نے
علماء میں نہیں دیکھا۔
وصال ـ:۔ ۱۸۷ ھ میں آپ نے مکہ مکرمہ میں وصال فرمایا ، امام عادل (۱۸۷) مادۃ تاریخ
ہے۔(۷)
ابراہیم بن ادہم
نام و نسب:۔ نام، ابراہیم۔ والد کا نام، ادہم۔ اور داد ا کانام منصور ہے۔
تعلم و تربیت:۔ ابتدائی تعلیم کے بعد امام اعظم ابو حنیفہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور
حدیث وفقہ کی تعلیم حاصل کی ۔ ساتھ ہی دوسرے محدثین و فقہاء کی خدمت میں بھی حاضر رہے
اور پھر مسند درس و تدریس کو زینت بخشی۔
شیخ المشائخ حضرت داتا گنج بخش ہجویری فرماتے ہیں :۔
آپ اپنے زمانہ کے یگانہ عار ف باللہ اور سید اقران گزرے ہیں ،آپ کی بیعت
حضرت خضر علی نبینا و علیہ الصلوۃ و التسلیم سے تھی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع