دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔

        کسی  لڑکی پر اسی دوران عاشق ہو گئے، رات کو دیوار پر چڑھ کر اسکے گھر میں  داخل ہو نا   چاہتے  تھے کہ کسی  طرف سے  تلاوت قرآن کی   آواز آئی ، اتفاق سے  اس وقت  کوئی شخص اس 

آیت کی  تلاوت کر    رہا تھا۔

        الم یأن للذین آمنوا ان تخشع قلوبہم لذکر اللہ ۔

        کیا ابھی ایمان والوں کے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ انکے  دل  خشیت ربانی اور ذکر الہی

سے معمور ہوں۔

       یہ آیت سنتے ہی اتر  آئے اور بارگاہ  خدا وند قدوس میں  عرض  کیا :۔

       یا رب! قد اٰٰن۔

       اے  رب ! اب وہ  وقت  آگیا ۔

       رات  ایک  ویرانہ میں گزار دی، وہاں آپنے ایک قافلہ کے لوگوں کی  فتگو  سنی ، کوئی کہہ  رہا تھا، ابھی  یہاں سے کوچ کرنا چاہیے، دوسرا بولا؛ نہیں صبح تک   یہیں   ٹھہرو، اس علاقہ میں 

فضیل  ڈاکو پھر تا ہے ۔

        خود واقعہ بیان کر کے فرما تے تھے، میں نے دل میں کہا  لوگ مجھ سے اتنے  خوف زدہ  ہیں اور میں  راتوں کو معاصی  میں  مبتلا رہتا ہوں۔ فوراً تائب ہوا اور واپس آیا ۔

        اسکے بعد شب بیداری، گریہ  و زاری  آپ کا محبوب مشغلہ بن گیا۔ بدن پر دو کپڑوں کے علاوہ  سامان دنیا نہیں  رکھتے تھے،  آپ کے  فضائل  و مناقب سے یہ  بھی ہے کہ اصحاب

صحاح ستہ   نے  آپ سے  احادیث روایت کی ہیں ۔ ثقہ  صدوق صالح اور حجت  تھے، محدثین 

آپ کی جلالت شان پر متفق ہیں۔

 اساتذہ :۔ امام اعظم ابو حنیفہ، امام اعمش،   منصور، عبید اللہ بن عمر،  ہشام  بن  حسان،  یحیی بن سعید  انصاری، محمد بن  اسحاق،  لیث بن ابی سلیم،  امام  جعفر   بن محمد  صادق،  اسمعیل بن خالد، 

سفیان  بن عیینہ،   بیان بن بشر،   وغیرہم۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن