دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

نوادر امام محمد کی

ان تصانیف کو کہاجاتا ہے جن کا امام محمد کی طرف منسوب ہونا تواتر سے ثابت نہیں۔

مبسوط ۔علم فقہ میں امام محمد کی سب سے ضخیم تصنیف ہے ،یہ کتاب چھ جلدوں میں تین ہزار

صفحات پر پھیلی ہوئی ہے ۔اس میں دس ہزار سے زیادہ مسائل مذکور ہیں ۔اس کتاب کے متعدد نسخے ہیں، مشہور نسخہ وہ ہے جو ابوسلیمان جوزجانی سے مروی ہے ۔امام شافعی نے اس کو حفظ کرلیا تھا ۔ ایک غیرمسلم اہل کتاب اس کوپڑھ کر مسلمان ہوگیا اور کہنے لگا کہ جب محمد اصغر کی کتاب ایسی ہے تومحمد اکبر کی کتاب کی کیاشان ہوگی ۔(کشف الظنون ج ۲ ص ۱۰۸۱) مصر اور استنبول کے

کتب خانوں میں اس کے متعدد قلمی نسخے موجود ہیں ۔

 الجامع الکبیر :۔ فقہ کے موضوع پر یہ امام محمد کی دوسری کتاب ہے ،اس میں مسائل فقہیہ کو

دلائل نقلیہ سے ثابت کیا ہے ۔نیز اس کتاب کی عربی بھی بے حد بلیغ ہے۔ جس طرح یہ کتاب فقہی طور پر حجت تسلیم کی جاتی ہے اسی طرح اسکی عربیت بھی زبان وبیان کے اعتبار سے حجت مانی جاتی ہے ۔اس کتاب کی متعدد شروح لکھی گئی ہیں حاجی خلیفہ نے پچاس سے زیادہ اس کی شروح کا ذکر کیا ہے ۔اس کتاب کے متعدد راوی ہیں ۔اور اس کے قلمی نسخے استنبول کے کتب خانوں میں موجود ہیں ۔

 الجامع الصغیر ۔ فقہ میں امام محمد کی یہ تیسری تصنیف ہے اس کتاب میں ۱۵۳۶ مسائل ہیں جن

میں سے دوکے سواباقی تمام مسائل کی بنیاد احادیث اورآثار پر رکھی ہے باقی د و مسئلوں کو قیاس سے ثابت کیاہے ۔اس کتاب کی وجہ تالیف  یہ ہے کہ امام ابویوسف نے امام محمد سے فرمائش کی کہ وہ امام اعظم کے ان مسائل کو جمع کریں جوامام محمد نے امام ابویوسف کی وساطت سے سماع کئے ہیں۔ جب یہ کتاب امام محمد نے لکھ کر امام ابویوسف پر پیش کی تووہ بے حد خوش ہوئے اور باوجود اپنی جلالت علمی کے سفر وحضر میں ہرجگہ اس کو اپنے ساتھ رکھتے تھے ۔اس کتاب کے مسائل کی تین قسمیں ہیں ۔پہلی قسم میں وہ مسائل ہیں جن کا ذکر امام محمد کی دوسری کتب میں نہیں ہے ۔دوسری قسم میں وہ مسائل ہیں جن کا ذکر دوسری کتب میں ہے لیکن یہ تصریح نہیں ہے کہ امام ابو حنیفہ کا قول ہے یا نہیں ،یہا ں پر اس بات کی تصریح کردی ہے ۔تیسری قسم میں وہ مسائل ہیں جن کا محض اعادہ کیاہے مگر وہ بھی تغییر عبارت  کی وجہ سے افادہ سے خالی نہیں۔ عہدئہ قضاء کیلئے اس کتاب کا مطالعہ ضروری خیال

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن