دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

خدمت میں رہے اورموطا کی تمام روایات کا انہوں نے امام مالک سے براہ راست سماع کیا ہے ،اسی وجہ سے وہ’’ اٰخبرنا مالک‘‘ کے صیغہ کے ساتھ موطا میں احادیث روایت کرتے ہیں۔ اس کتاب میں امام محمد ترجمۃ الباب کے بعد سب سے پہلے امام مالک کی روایت کا ذکر کرتے ہیں ۔اور اگر مسلک حنفی اس روایت کے مطابق ہوتو اس کے بعد’’ بہ ناخذ‘   فرماتے ہیں اوراگر اس روایت کا ظاہر مسلک حنفی کے خلاف ہوتو اس کی توجیہ ذکرکرکے مسلک حنفی  کی تائید میں احادیث اورآثار واردکرتے ہیں اور بسا اوقات دوسرے ائمہ فتویٰ کے اقوال بھی ذکر کرتے ہیں ۔چونکہ اس کتاب میں امام محمد نے امام مالک کے علاوہ دوسرے مشائخ کی روایات بھی ذکرکی ہیں ۔اسی لئے یہ کتاب امام مالک کی  طرف منسوب ہونے کے بجائے امام محمد کی طرف منسو ب ہوگئی ۔موطا امام محمد میں کل ایک ہزار ایک سو اسی احادیث ہیں جن میں  ایک ہزار پانچ احادیث امام مالک سے مروی ہیں  اور ایک سو پچھتر دوسرے شیوخ سے ۔سترہ امام ابوحنیفہ سے اور چار امام ابویوسف سے مروی ہیں ۔اس کتاب کی بعض احادیث کے طرق اوراسانید پر اگرچہ جرح کی گئی ہے لیکن ان کی تائید اور

تقویت دوسری اسانید سے ہوجاتی ہے ۔

 کتاب الآثار ۔ حدیث میں یہ امام محمد کی دوسری تصنیف ہے ۔اس کتاب میں امام محمد نے احادیث سے زیادہ آثار کو جمع کیاہے ۔غالباً اسی وجہ سے انکی یہ تصنیف کتاب الآثار کے نام مشہور ہوگئی ۔اس کتاب میں ایک سوچھ احادیث اورسات سواٹھارہ آثار ہیں ۔ان کے علاوہ اس میں انہوں نے امام اعظم کے اقوال کا بھی ذکر کیا ہے ۔

کتاب الحج ۔اس کتاب میں بھی امام محمد نے احادیث کو جمع کیا ہے ۔امام مالک اور بعض

دوسرے علماء مدینہ سے امام محمد کو فقہی اختلاف تھا ۔انہوں نے اپنے موقف کواحادیث اورآثار کی روشنی میں ثابت کرنے کیلئے اس کتاب کو تالیف کیا۔ اس کتاب کے متعدد قلمی نسخے مدینہ

منورہ کے کتب خانوں میں موجود ہیں ۔

        حدیث میں   بھی اگرچہ  امام محمد نے چند کتابیں تالیف فرمائی ہیں لیکن ان کا اصل موضوع فقہ ہے ، اوراس سلسلے میں انہوں نے اہم خدمات انجام دی ہیں ۔امام محمد کی فقہی تصنیفات کی دوقسمیں کی جاتی ہیں ۔ایک ظاہر الروایۃ اوردوسری نوادر ۔ظاہر الروایۃ امام محمد کی ان کتابوں کوکہاجاتا ہے جن کے بارے میں تواتر سے ثابت ہے کہ امام محمد کی تصانیف میں۔ یہ چھ کتابیں ہیں ۔مبسوط ، زیادات ،جامع صغیر ،جامع کبیر ،سیرصغیر اور سیرکبیر ۔اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن