30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رشید ثابت ہوگا ۔اس واقعہ کے بعد امام محمد گاہے گاہے امام اعظم کی مجلس میں حاضرہوتے رہے ،کم سن تھے اور بے حد
خوبصورت ،جب باقاعدہ تلمذکی درخواست کی توامام اعظم نے فرمایا پہلے قرآن حفظ کرو پھر آنا۔ سات دن بعد پھر حاضر ہوگئے ،امام اعظم نے فرمایا: میں نے کہا تھا کہ قرآن مجید حفظ کرکے پھر آنا عرض کیا: میں نے قرآن کریم حفظ کرلیا ہے ۔امام اعظم نے ان کے والد سے کہا اس کے سرکے بال منڈوادو لیکن بال منڈوانے کے بعد ان کا حسن اوردمکنے لگا ۔ابو نواس نے
اس موقع پر یہ اشعار کہے : ۔
حلقوا راسہ لیکسوہ قبحا ٭ غیرۃ منھم علیہ وشحا
کان فی وجہہ صباح ولیل ٭ نزعوا لیلہ وابقوہ صبحا
لوگوں نے ان کا سر مونڈدیا تاکہ ان کی خوبصورتی کم ہو ،ان کے چہرہ میں صبح بھی تھی اوررات بھی ،رات کو انہوں نے ہٹادیا صبح تو پھر بھی باقی رہی ۔
آپ مسلسل چار سال خدمت میں رہے ،پھر امام ابویوسف سے تکمیل کی ۔انکے علاوہ مسعر بن کدام ،اوزاعی ،سفیان ثوری اورامام مالک وغیرہ سے علم حدیث میں خوب استفادہ کیا
اورکمال حاصل کیا ۔
خود فرماتے تھے: مجھے آبائی ترکہ سے تیس ہزار درہم یادینار ملے تھے جن میں سے
آدھے میں نے لغت و شعر کی تحصیل میں خرچ کرڈالے اور نصف فقہ وحدیث کیلئے ۔
اساتذہ ۔آپ نے طلب علم میں کوفہ کے علاوہ مدینہ ،مکہ ،بصرہ ،واسطہ شام ،خراسان اور یمامہ
وغیرہ کے سیکڑوں مشائخ سے علم حاصل کیا ،چندمشاہیرکے نام یہ ہیں ۔
امام اعظم ابوحنیفہ ،امام ابویوسف ،امام زفر ،سفیان ثوری ،مسعربن کدام ،مالک بن مغول ،حسن بن عمارہ ،امام مالک ،ابراہیم ،ضحاک بن عثمان ،سفیان بن عیینہ ،طلحہ بن عمرو ،شعبہ
بن الحجاج ،ابوالعوام ،امام اوزاعی ،عبداللہ بن مبارک ،زمعہ بن صالح ،
تلامذہ: ۔آپکے تلامذہ کی تعداد نہایت وسیع ہے ۔چند یہ ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع