دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       پھر سب کو ساتھ لیکر نکلتے  اور ا نکے   زاد راہ کی نسبت زیادہ خرچ کر  تے ہوئے انکو  ساتھ لیجاتے، جب حج بیت اللہ سے فارغ ہوتے  تو پوچھتے: تمہارے گھر والوں نے کچھ یہاں کے   تحائف کی فرمائیش کی ہے ، جسکو جیسی خواہش ہوتی  انکو مکی   اور یمنی  تحائف دلواتے،  پھر مدینہ منورہ  حاضری دیتے اور وہاں بھی ایسا  ہی کر تے۔

        جب تمام حجاج کرام واپس ہو تے تو انکو انکے گھر واپس فرماتے  اور خود اپنے گھر پہونچ  کر  سب کی  دعوت کرتے ، جب دعوت سے فارغ ہوتے تو وہ صندوق منگا  تے اور  سب کو انکی تھیلیاں واپس فرماتے،    یہ  لوگ گھروں کو اس حال میں  واپس ہو تے کہ سب کی زبانوں پر ہدیہ  تشکر ہو تا اور ہمیشہ آپ کے مدح خواں رہتے ۔

        آپ کی  نوازشات کا یہ عالم  ہوتا ،  طرح  طرح کے لذیذ کھانے اور  حلوے ساتھ رہتے  لیکن  خود تیز دھوپ اور شدید گرمی میں   روزہ دار ہوتے  اور  لوگوں کو  کھلا تے  پلاتے ساتھ لیجاتے  تھے۔

       خلوص نیت پر بہت زور دیتے  تھے، آپ کے محامد و محاسن سے کتابیں  بھری پڑی ہیں ۔

       ۱۸۱ ھ میں آپ جہاد کے لئے  روانہ ہوئے، فتح و کامرانی  کے بعد واپس آ   رہے تھے کہ قصبہ  سوس میں آکر  علیل ہو گئے اور چند ایام  کی علالت کے  بعدوصال ہو گیا۔

        دریائے  فرات کے کنارے ایک گاؤں ’’ہیت ‘‘ میں  مدفون ہوئے ،  آپ کا مزار مرجع انام ہے۔

 اساتذہ:۔ آپ کے اساتذہ کی فہرست نہایت طویل ہے  ، ان  میں سے چند مشاہیر یہ ہیں ۔

       امام اعظم ابو حنیفہ، سلیمان تیمی،  حمید الطویل ، یحیی بن سعید  انصاری، سعد بن  سعید انصاری،  ابراہیم بن  علیہ،  خالد بن دینار،  عاصم الاحول، ا بن عون،  عیسی بن  طہمان،  ہشام بن عروہ،  سلیمان اعمش،  سفیان  ثوری،  شعبہ بن الحجاج، اوزاعی،  ابن جریح، امام مالک،  لیث بن سعد،  حیوہ بن شریح، خالد بن سعید اموی، سعید بن عروبہ ،  سعید  بن ابی  ایوب،  عمرو بن  میمون، 

معمر بن  راشد،  وغیرہم۔

 تلامذہ:۔  سفیان ثوری، معمر بن  راشد،  ابو اسحاق فزاری،  جعفر بن  سلیمان ضبعی،، بقیہ بن  ولید،  داؤد بن  عبد الرحمن عطار، سفیان بن  عیینہ ، ابو الاحوص،  فضیل بن عیاض، معتمر بن سلیمان،  ولید بن مسلم،  ابو بکر بن عیاش، مسلم بن  ابراہیم،  ابو اسامہ،  نعیم بن  حماد، ابن مہدی،  قطان،  اسحاق بن راہویہ،  یحیی بن  معین،  ابراہیم  بن اسحاق طالقانی،  احمد  بن  محمد مردویہ،  اسمعیل بن ابان وراق،  بشر بن محمد سختیانی،  حبان بن  موسی،  حکم بن موسی،  سعید بن 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن