30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سب سے پہلے حضرت امام اعظم ابو حنیفہ قدس سرہ کے حلقۂ درس میں شامل ہوئے اور فقہ میں عبور حاصل کیا ۔۔
اس کے بعد طلب علم حدیث میں دور دراز مقامات کی سیر کی اور بے شمار ائمہ حدیث سے اکتساب علم کیا۔ آپ کے ذوق علمی میں یہ واقعہ مشہو ر ہے۔
ایک مرتبہ والد ماجد نے آپ کو پچاس ہزار درہم تجارت کے لئے دئیے تو تمام رقم طلب حدیث میں خرچ کر کے واپس آئے، والد ماجد نے درہموں کی بابت دریافت کیا تو آپ نے جس قدر حدیث کے دفتر لکھے تھے والد کے حضور پیش کر دئیے اور عرض کیا: میں نے ایسی تجارت کی ہے جس سے ہم دونوں کو دونوں جہان کا نفع حاصل ہوگا۔ والد ماجد بہت خوش ہوئے، تیس ہزار درہم اور عنایت کر کے فرمایا: جاؤ علم حدیث اور فقہ کی طلب میں خرچ کر کے اپنی تجارت کامل کر لو۔
علم و فضل :۔ ایک مرتبہ بزرگوں کی ایک جماعت کسی مقام پر اکٹھی ہوئی ، کسی نے کہا: آؤ
حضرت عبد اللہ بن مبارک کے کمالات شمار کریں ، انہوں نے جواب دیا: بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔
علم فقہ، حدیث، ادب نحو، میں ید طولی رکھتے تھے۔ زہد و شجاعت میں لاجواب تھے، نعت گو شاعر اور ادیب تھے۔ شب بیداری، عبادت، حج، جہاد، اور شہسواری میں اپنی نظیر آپ تھے۔ لا یعنی باتوں سے اپنا وقت ضائع نہیں کر تے تھے، نہایت منصف مزاج اور رحم دل تھے۔
امام سفیان ثوری فرماتے ہیں :۔
میں کتنی ہی کوشش کروں کہ سال بھر میں ایک دن حضرت عبد اللہ بن مبارک کی طرح گزاروں تو نہیں گزار سکتا۔
شعیب بن حرب کہتے ہیں :۔
ایک سال یا تین دن بھی پورے سال میں حضرت عبد اللہ کی طرح نہیں گزار سکتا۔
نیز فرماتے ہیں :۔
ابن مبارک جس سے بھی ملے اس سے افضل ہی ثابت ہوئے۔
امام سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں :۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع