30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھے، آپ خود فرمایا کر تے تھے کہ میں امام اعظم کی خدمت میں انتیس
سال رہا اور میری صبح کی نماز با جماعت فوت نہیں ہوئی ۔
بشیر بن ولید کا بیان ہے کہ :۔
امام ابو یوسف کے زہد و ورع اور عبادت و تقوی کا یہ عالم تھا کہ زمانہ قضا ء و وزارت
میں بھی دو سو رکعتیں نوافل ادا کر تے۔
تلامذہ:۔ آپ کے شا گردوں میں محمد بن حسن شیبانی ، شفیق بن ابراہیم بلخی ، امام احمد بن حنبل،
بشر بن الولید کندی، محمد بن سماعہ، معلی بن منصور، بشر بن غیاث، علی بن جعدہ، یحیی بن معین، احمد بن منیع، وغیرہ محدثین کبار و فقہائے کرام آفتاب و ماہتاب کی طرح درخشاںو تاباں نظر آتے ہیں۔
وصال:۔ ۵؍ ربیع الاول ۱۸۷ ھ جمعرات کے روز ظہر کے وقت بغداد شریف میں علم و عرفان کا یہ آفتاب غروب ہو گیا۔ مزار شریف احاطۂ حضرت امام موسی کاظم کے شمالی گوشہ میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔ (۲)
امام زفر
نام و نسب :۔نام ، زفر۔ اور والد کا نام ہذیل ہے، عربی النسل ہیں۔ کوفہ آپ کا وطن تھا۔ والد ماجد اصفہان کے رہنے والے تھے۔ آپ کی ولادت ۱۱۰ ھ میں بمقام کوفہ ہوئی ۔
تعلیم و تربیت:۔ ابتدائی تعلیم کے بعد حدیث کی تحصیل میں مشغول ہوئے، پھر طبیعت کا
میلان فقہ کی طر ف ہوا اور فقہ کی عظیم درسگاہ جامع کوفہ میں امام اعظم کی خدمت میں حاضر ہو گئے اور آخر عمر تک یہ ہی مشغلہ رہا۔
فقہ میں صاحبین یعنی امام ابو یوسف اور امام محمد کے ہم پلہ قرار دئیے گئے ہیں اور امام اعظم کے ان دس اصحاب میں ہیں جنہوں نے فقہ کی تدوین میں امام اعظم کی معاونت کی۔
آپ امام اعظم کے محبوب ترین تلامذہ میں تھے۔ یہ آپکی خصوصیت ہے کہ آپ کا نکاح امام اعظم نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع