دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۲۱۲ ھ میں  جوانی  کے عالم میں  فوت  ہوئے ، اسی فرزند ارجمند  کے نام  سے  حضرت  امام حماد نے ابو اسمعیل  کنیت پائی ۔ حضرت امام حماد حضرت قاسم بن معین کی  وفات کے بعد کوفہ کے قاضی مقرر ہوئے۔ ماہ ذی القعدہ ۱۷۶ ھ میں انتقال فرمایا۔  قطب  دنیا   ۱۷۶ ھ آپ کی تاریخ  وفات ہے، آپ نے عمر،  اسماعیل  ابو حبان  و عثمان چار ر صاحبزادے چھوڑے جو علم و  فضل میں یگانہ  روز  گار تھے۔  تصانیف میں مسند الامام الاعظم  آپ کی یادگا ر ہے ۔(۱)

 امام ا بو یوسف

نام و نسب:۔نام ، یعقوب۔ کنیت ، ابو یوسف۔ اور لقب قاضی القضاۃ ہے۔

              ولادت ۱۱۳ ھ / ۷۳۱ ء علوم و معا رف کے  شہر کوفہ میں ہوئی ۔

        ابتدائی  تعلیم  کے بعد آپہ نے فقہ کو پسند کیا ، پہلے حضرت عبد  الرحمن بن ابی  یعلی  کی شاگردی  اختیار کی  ،پھر  حضرت امام اعظم  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حلقہ ٔ درس میں  آئے  اور مستقل 

طور پر انہیں  سے وابستہ  ہو گئے ۔

        والدین  نہایت  غریب تھے   جو آپکی تعلیم کو جاری نہیں  رکھنا چاہتے تھے،  جب حضرت  امام   اعظم کو حالات کا علم ہوا توانہوں نے نہ صرف آپ کے  تعلیمی مصارف بلکہ  تمام گھر والوں کے اخراجات کی کفالت اپنے ذمہ لے لی۔ حضرت امام ابو یوسف فرمایا کر تے  تھے، مجھے امام اعظم سے اپنی ضروریات بیان کرنے کی کبھی  حاجت نہیں ہوئی ۔ وقتا فو قتا خود ہی  اتنا روپیہ  بھیجتے رہتے تھے کہ میں  فکر معاش سے بالکل آزاد  ہو  گیا ۔

 قوت حافظہ اور علم و فضل :۔آپ ذہانت کے بحر ذخار تھے، آپکی ذہانت و فطانت بڑے بڑے فضلائے  روزگار کے دلوں میں گھر کر گئی  تھی ۔

       ملا جیون صاحب نو  ر الانوار  فرماتے ہیں :۔

       امام  ابو یوسف کو بیس ہزار موضوع احادیث یا د تھیں ،پھر  صحیح  احادیث   کے بارے میں  تجھے کیا گمان ہے ۔

       حاظ ابن عبد البر لکھتے ہیں :۔

       آپ محدثین  کے پاس حاضر ہو تے  تو ایک ایک جلسہ میں  پچاس پچاس اور ساٹھ ساٹھ حدیثیں سن کر یاد کر لیتے  تھے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن