دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       امین  ملت شہزادۂ احسن العلماء حضرت ڈاکٹر سید محمد امین میاں صاحب قبلہ

 مد ظلہ  العالی سجادہ نشین  آستانہ برکاتیہ  مارہرہ مقدسہ

س

نحمدہ و نصلی و نسلم علی حبیبہ الکریم و علی الہ و صحبہ اجمعین ۔

       اس فقیر برکاتی سے علامہ محمدحنیف خاں صاحب رضوی مدظلہ  نے فرمائش کی کہ ان  کی کتاب ’’جامع الاحادیث‘‘ پر چند سطریں لکھ دوں۔ میں  آج ہی سہ پہر کو پردیس کے  لئے روانہ ہو رہا ہوں لیکن دل نہ مانا کہ علامہ کی محبت بھری فرمائش کو معرض التوا میں ڈالوں۔ سو یہ چند ٹوٹی پھوٹی سطریں حاضر ہیں ۔

        ’’رضویات‘‘ کی ضمن میں ’’جامع الاحادیث‘‘ اکیسویں صدی کی پہلی مہتم بالشان تصنیف ہے، چھہ جلدوںپر مشتمل اس  تصنیف لطیف کے مندرجات مجدد اعظم  اعلی حضرت  امام احمد رضا خاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حدیث دانی پر دال ہیں۔ مصنف محترم حضرت علامہ محمد حنیف خاں  قادری برکاتی رضوی صدر المدرسین جامعہ نوریہ بریلی شریف کے اوقات میں اللہ تبارک تعالیٰ نے کتنی برکت عطا فرمائی کہ پہلے تو تقریباً چار ہزار احادیث کا مطالعہ بنظر غایر فرمایا۔ پھر انکو فقہ کے ابواب کی ترتیب میں سلیقے سے سجایا۔ پھر ایک ایک حدیث  کے سلسلہ میں بیش از بیش حوالوں کا التزام فرمایا۔ بیشتر احادیث کا ترجمہ فرمایا۔ جہاں عربی متن نہ تھا، وہاں متن نقل کر نے کا انتظام فرمایا۔ صرف اسی پر قناعت نہ کی بلکہ مجدد اعظم کی دیگر تصانیف میں جہاں جہاں احادیث کا ذکر دیکھا ان احادیث کو متعلقہ احادیث کے شانہ بشانہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ایک  مبسوط و مفصل مقدمہ بھی تحریر فرما دیا جس میں علم حدیث کے مختلف عناصر کے بارے میں شافی اور کافی الطلاعات بہم کردی ہیں ۔

       حاسد اور مخالف کے ذریعے کی گئی  تنقیص بھی کیسے کیسے گل کھلاتی ہے۔ مولانا علی میاں ندوی نے اپنے والد مولانا عبد الحئی کی کتاب’ـنزہۃ الخواطر‘‘ میں اعلی حضرت قدس سرہ کی شان گھٹانے کے سلسلے میں ایک جملہ یہ بھی لکھا تھا      :-

       ’’ قلیل البضاعۃ فی الحدیث  والتفسیر‘‘

        یعنی امام احمد رضا کی اہلیت حدیث و تفسیر میں بہت کم تھی۔ حاسد اعلی حضرت کے جواب میں محب اعلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن