30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشائخ تھے ۔
علامہ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں ۔
والموجود من حدیث ابی حنیفۃ مفرداانما ھوکتاب الآثار التی رواہ
محمد بن الحسن ۔
اور اس وقت امام اعظم کی احادیث میں سے کتاب الآثار موجود ہے جسے امام محمد بن
حسن نے روایت کیا ہے ۔ اس میں مرفوع احادیث ۱۲۲ ہیں ۔
امام ابویوسف کا نسخہ زیادہ روایات پر مشتمل ہے ،امام عبدالقادر حنفی نے امام ابویوسف
کے صاحبزادے یوسف کے ترجمہ میں لکھا ہے:۔
روی کتا ب الآثار عن ابی حنیفۃ وھو مجلد ضخم ۔
یوسف بن ابویوسف نے اپنے والد کے واسطہ سے امام اعظم ابو حنیفہ سے کتاب الآثار
کو روایت کیا ہے جو ایک ضخیم جلد ہے ، اس میں ایک ہزارستر( ۱۰۷۰) احادیث ہیں ۔
مسند امام ابوحنیفہ :۔ یہ کتاب امام اعظم کی طرف منسوب ہے ،اسکی حقیقت یہ ہے کہ آپ نے جن شیوخ سے احادیث کو روایت کیا ہے بعد میں محدثین نے ہرہر شیخ کی مرویات کو علیحدہ کرکے مسانید کو مرتب کیا ۔ دوسرے الفاظ میں یوں کہاجاسکتاہے کہ آپ نے تدوین فقہ اوردرس کے وقت تلامذہ کو مسائل شرعیہ بیان فرماتے ہوئے جو دلائل بصورت روایت بیان فرمائے تھے ان روایات کو آپکے تلامذہ یابعد کے محدثین نے جمع کرکے مسند کانام دیدیا ۔ان
مسانید اورمجموعوں کی تعداد حسب ذیل ہے ۔
۱۔ مسندالامام مرتب امام حماد بن ابی حنیفہ
۲۔ مسندالامام مرتب امام ابویوسف یعقوب بن ابراہیم الانصاری
۳۔ مسندالامام مرتب امام محمد بن حسن الشیبانی
۴۔ مسندالامام مرتب امام حسن بن زیاد ثولوی
۵۔ مسندالامام مرتب حافظ ابو محمد عبداللہ بن یعقوب الحارث البخاری
۶۔ مسندالامام مرتب حافظ ابو القاسم طلحہ بن محمد بن جعفر الشاہد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع