30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب الآثار ۔مسند امام ابو حنیفہ ۔ اربعینات ۔وحدانیات ۔
متقدمین میں تصنیف وتالیف کا طریقہ اس طرح بیان کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے لائق وقابل فخر تلامذہ کو املا کراتے ،یاخود تلامذہ درس میں خاص چیزیں ضبط تحریر میں لے آتے ،اسکے بعد راوی کی حیثیت سے ان تمام معلومات کو جمع کرکے روایت کرتے اورشیخ کی طرف منسوب
فرماتے تھے ۔
کتاب الآثار ۔ امام اعظم نے علم حدیث وآثار پر مشتمل کتاب الآثار ،یونہی تصنیف فرمائی ، آپ نے اپنے مقرر کردہ اصول وشرائط کے مطابق چالیس ہزار احادیث کے ذخیرہ سے اس مجموعہ کا انتخاب کرکے املا کرایا ۔قدرے تفصیل گذر چکی ہے ۔ کتاب میں مرفوع ،موقوف ، اورمقطوع سب طرح کی احادیث ہیں ۔ کتاب الآثار کے راوی آپکے متعددتلامذہ ہیں جنکی طرف منسوب ہوکر علیحدہ علیحدہ نام سے معروف ہیں اور مرویات کی تعداد میں بھی حذف
واضافہ ہے ۔
عام طور سے چند نسخے مشہور ہیں: ۔
۱۔ کتاب الآثار بروایت امام ابویوسف ۔
۲۔ کتاب الآثار بروایت امام محمد ۔
۳۔ کتاب الآثار بروایت امام حماد بن امام اعظم ۔
۴۔ کتاب الآثار بروایت حفص بن غیاث ۔
۵۔ کتاب الآثار بروایت امام زفر (یہ سنن زفر کے نام سے بھی معروف ہوئی )
۶۔ کتاب الآثار بروایت امام حسن بن زیاد
ان میں بھی زیادہ شہرت امام محمد کے نسخہ کو حاصل ہوئی ۔
امام عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں :۔
روی الآثار عن نبل ثقات ۔غزارالعلم مشیخۃ حصیفۃ۔
امام اعظم نے الآثار ،کوثقہ اورمعززلوگوں سے روایت کیا ہے جو وسیع العلم اورعمدہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع