دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

اور انکے شاگردوں نے اس بات کو صحیح اور حسن سندوں کے ساتھ ثابت کیا

اور ثبوت روایت نفی سے بہتر ہے۔

       مشہور محدث شیخ محمد طاہر ہندی نے کرمانی کے حوالہ سے لکھا ہے:۔

       واصحابہ یقولون انہ لقی جماعۃ من الصحابۃ وروی عنہم۔( ۱۶)

        امام اعظم کے شاگرد کہتے ہیں کہ آپ نے صحابہ کی ایک جماعت سے ملاقات کی ہے

اور ان سے سماع حدیث بھی کیا ہے ۔

       امام ابو معشر عبدالکریم بن عبدالصمد طبری شافعی نے امام اعظم کی صحابہ کرام سے مرویات میں ایک مستقل رسالہ لکھا اور اس میں روایات مع سند بیان فرمائیں۔ نیز انکو حسن وقوی

بتایا ۔ امام سیوطی نے ان روایات کو تبییض الصحیفہ میں نقل کیا ہے جن  کی تفصیل یوں ہے ۔

       عن ابی یوسف عن ابی حنیفۃ سمعت انس بن مالک یقول سمعت رسول

اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یقول : طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم۔ (۱۷)

        امام سیوطی نے فرمایا یہ حدیث پچاس طرق سے مجھے معلوم ہے اور صحیح ہے ۔

       حضرت امام ابو یوسف حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اور  انہوں نے  حضور نبی کریم  صلی اللہ 

تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سنا :علم کا طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔

        عن ابی یوسف عن ابی حنیفۃ سمعت انس بن مالک یقول سمعت رسول

اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یقول : الدال علی الخیر کفاعلۃ ۔(۱۸)

        اس معنی کی حدیث مسلم شریف میں بھی ہے ۔

       حضرت امام ابو یوسف حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورانہوں نے حضور نبی کریم  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ

وسلم کو فرماتے سنا :     نیکی کی رہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کے مثل ہے ۔    

        عن ابی یوسف عن ابی حنیفۃ سمعت انس بن مالک یقول سمعت رسول

اللہ  صلی اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم یقول :ان اللہ یحب اغاثۃ اللہفان ۔(۱۹)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن