دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       حضرت ابراہیم نخعی فقیہ عراق ،امام عامر شعبی،سلمہ بن کہیل ،ابواسحاق سبعی ،سماک بن حرب ،  محارب بن دثار،عون بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود ،ہشام بن عروہ بن زبیر ،سلیمان بن

مہران  اعمش ، حماد بن ابی سلیمان فقیہ عراق ۔

       سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس وقت صحابہ کرام میں سے حضرت عبداللہ بن ابی

اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوفہ ہی میں تھے ۔

       کوفہ کو مرکز علم وفضل بنانے میں ایک ہزار پچاس صحابہ کرام نے جوکیا وہ تو کیا ہی اصل فیض حضرت عبداللہ  بن مسعود اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا ہے ۔حضرت ابن  مسعود کو  حضرت فاروق اعظم نے کوفہ کا قاضی اور وہاں کے بیت المال کا منتظم بنایاتھا ،اسی عہد میں

انہوں نے کوفہ میں علم وفضل کا دریابہایا ۔

       اسرارالانوارمیں ہے :۔

       کوفہ میں ابن مسعود کی مجلس میں بیک وقت چارہزار افراد حاضر ہوتے ۔ایک بار حضرت علی کوفہ تشریف لائے اور حضرت ابن مسعود ان کے استقبال  کے لئے آئے تو سارامیدان آپ  کے تلامذہ سے بھر گیا ۔انہیں دیکھ کر حضرت علی نے خوش ہوکر فرمایا ابن مسعود ! 

تم نے کوفہ کو علم وفقہ سے بھر دیا ،تمہاری بدولت یہ شہر مرکز علم بن گیا ۔

       پھر اس شہر کو باب مدینۃ العلم حضرت علی نے اپنے روحانی وعرفانی فیض سے ایسا سینچاکہ تیرہ سوسال گذرنے کے باوجود پوری دنیاکے مسلمان اس سے سیراب ہورہے ہیں ۔ خواہ علم حدیث ہو یا علم فقہ ۔اگر کوفہ کے راویوں کو ساقط الاعتبار کردیا جائے تو پھر صحاح ستہ صحاح 

ستہ نہ رہ جائیں گی۔

        امام شعبی نے فرمایا: صحابہ  میں چھ قاضی تھے ،ان میں تین مدینے میں تھے ۔عمر ،ابی بن

کعب ،زید ۔ اور تین کوفے میں علی ، ابن مسعود ،ابوموسی اشعری ۔رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ۔

       امام مسروق نے کہا : میں نے اصحاب رسول اللہ  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کو دیکھا ان میں چھ کو منبع علم پایا ۔ عمر ،علی ،ابن مسعود ، زید ، ابودرداء ،ابی بن کعب ، اسکے بعد دیکھا تو ان چھ حضرات کاعلم ان دومیں مجتمع پایا ۔ علی اورابن مسعود ۔ ان دونوں کا علم مدینے سے بادل بن کر اٹھا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن