دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۲۔    صاحب ملت حنیفہ ،یعنی ادیان باطلہ سے اعراض کرکے حق کی طرف پورے طور پر

مائل  رہنے والا ۔

۳۔     ماء مستعمل کو آپ نے طہارت میں استعمال کرنے کیلئے جائز قرار نہیں دیا توآپ کے متبعین نے ٹوٹیوں کاستعمال شروع کیا ، چونکہ ٹوٹی کو حنیفہ کہتے ہیں لہذاآپ کانام ابوحنیفہ پڑگیا۔ (۴)

وجہ تسمیہ ۔  وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ نعمان لغت عرب میں خون کو کہتے ہیں جس پر 

مدار حیات ہے ۔نیک فالی کے طور پر یہ نام رکھا گیا ۔آپ نے شریعت اسلامیہ کے وہ اصول مرتب کئے جو مقبول خلائق ہو ئے اورشریعت مطہرہ کی ہمہ گیری کا ذریعہ بنے ۔یہاں تک کہ امام شافعی قدس سرہ نے بھی آپ کی علمی شوکت وفقہی جلالت شان کو دیکھ کر فرمایا۔

        الناس فی الفقہ عیال ابی حنیفۃ ۔

       فقہ میں سب لوگ ابو حنیفہ کے محتاج ہیں ۔

        نعمان گل لالہ کی ایک قسم کانام بھی ہے ۔اسکا رنگ سرخ ہوتاہے اور خوشبونہایت روح پرورہوتی ہے ،چنانچہ آپ کے اجتہاد اور استنباط سے بھی فقہ اسلامی اطراف عالم میں مہک

اٹھی ۔

 بشارت عظمی :۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضور صلی اللہ  تعالیٰ

علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر تھے ،اسی مجلس میں سورئہ جمعہ نازل ہوئی ،جب آپ نے اس

سورۃ کی آیت :۔آخرین منھم لما یلحقوبہم ۔

       پڑھی توحاضرین میں سے کسی نے پوچھا ،یارسول اللہ !یہ دوسرے حضرات کون ہیں جوابھی ہم سے نہیں  ملے  ؟حضور یہ سنکر خاموش رہے ،جب باربار پوچھاگیا تو حضرت سلمان

فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کاندھے پر دست اقدس رکھکر ارشاد فرمایا :۔

       لوکان الایمان عندالثریا لنالہ رجل من ھؤلائ۔( ۵)

        اگر ایمان ثریا کے پاس بھی ہوگا تو اسکی قوم کے لوگ اسکو ضرور تلاش کرلیں گے ۔

 یہ حدیث متعدد سندوں سے مختلف الفاظ کے ساتھ مروی ہے ۔جسکا مفہوم ومعنی ایک ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن