دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

معجم کبیر طبرانی کے مجموعہ کی  حیثیت سے دس کتابوں کی احادیث پر مشتمل لکھی ۔

 مجمع الزوائد :۔میں ابو الحسن ھیثمی نے بارہ کتابوں  کا مجموعہ تحریرکیا جس میں معجم اوسط اور معجم

صغیر کوبھی شامل کیا البتہ صحاح ستہ کی روایات جو باقی چھ کتابوں میں تھیں انکو حذف کردیا ۔

 جمع الفوائد :۔میں محمد بن مغربی نے مذکورہ بالابارہ کتابوں کے ساتھ سنن دارمی اور مؤ طا امام

مالک کی احادیث کو بھی شامل کیا ۔

 مصابیح السنہ:۔ امام ابو محمد حسین بن مسعود فراء بغوی کی اور اس پر کچھ اضافہ کے ساتھ شیخ ولی

الدین تبریزی کی مشکوۃ المصابیح بھی اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں ۔

       اور آخر میںعلامہ حافظ جلال الدین سیوطی  نے جمع الجوامع لکھی  جس میں تمام احادیث

متداولہ لو جمع کرنے کاعز م کیا لیکن وہ مکمل نہ کرسکے ،پھر بھی اتنی عظیم کتاب جس میں (۴۶۶۲۴)احادیث ہیں مشکل ہی سے دوسری دستیاب ہوسکتی ہے ۔

        اس کتاب کی تبویب وترتیب کا کام شیخ علی متقی برھان پوری ھندی

(ریاست ایم۔ پی) مہاجر مکی نے انجام دیا اور اسکا نام کنزالعمال رکھا جو اس زمانہ میں مطبوع

اور دستیاب ہے ۔

        ھندوستان کے یہ پہلے مصنف ہیں جنہوں نے اتنا بڑا کارنامہ علم حدیث میں انجام دیا

لیکن اس وقت آپ کا قیام مکہ مکرمہ میں تھا ۔

       آپ  ہی کے  شاگرد رشید ہیں  شیخ عبد الوہاب متقی جن سے اکتساب فیض کے لئے محقق علی؎ الاطلاق شیخ    عبد الحق محدث  دہلوی مکہ مکرمہ پہونچے اور  چند سال  استفادہ کر  کے ہندوستان

واپس تشریف لائے اور اہل ہند کو علم حدیث  کی دولت لازوال سے مالا مال  فرمایا۔

        آئندہ اوراق  میں   مذکورہ بالاائمۂ حدیث اورائمۂ مجتہدین وفقہا میں   سے  بعض کی سوانح نیز انکی جلالت شان اورعلمی کارناموں سے متعلق قدرے تفصیلات ملاحظہ فرمائیں ۔

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن