دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کردیا ،حضرت اگرا س دوشالہ کولے لیتے اورباہر آکر فروخت کرکے اسکی رقم  غرباء میں خیرات کردیتے تو بلا وجہ اسکے غضب میں اشتعال بھی پیدا نہ ہوتا اور غریبوں کا بھی کچھ

بھلا ہوجاتا ۔

        آپ نے فرمایا: اگر میرے اس فعل کولوگ تقلیدی نمونہ سمجھ کر عمل کرتے توشاید میں ایسا ہی کرتا ،لیکن مجھے خوف ہواکہ کہیں صرف لینے کی حدتک ہی لوگ دلیل نہ بنالیں ۔(۱۱۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰۔   تہذیب  التہذیب لا بن حجر،            ۳/۹

۱۱۱۔   الطبقات  الکبری لا بن سعد             ۵/۳۹۵

        جرأت وحق گوئی اوراستغناء وبے نیازی کی یہ مثالیں اس بات کو واضح کررہی ہیں کہ محدثین وفقہاء نے کسی حاکم وقت کے دربار کی کاسہ لیسی اختیار نہ کرکے صرف اپنے رب کریم کی عنایت کردہ حلال روزی پر قناعت کی اور حق بات کہنے میں کسی سے کبھی مرعوب نہ ہوئے ،

وہ سلاطین اسلام جنہوں نے علم حدیث  کی تدوین میں 

محدثین کی بھر پور اعانت کی

        جن سلاطین اسلام نے سرمایۂ علم وفن کی حفاظت کابیڑااٹھایا اور انکے علمی وقار کی قدرکرتے ہوئے ان سے دین ومذہب کی حفاظت اورعلوم حدیث وسنت کی ترویج واشاعت میں حکومتی سطح پر حصہ لینے کی پیش کش کی تو پھر ان چیزوں کو یہ حضرات سراہتے اورتائید غیبی منصور فرماتے تھے ۔

       امام زہری حکومت اور خلفاء کے دربار سے متعلق اسی طور پرہوئے اور آخر کار علم حدیث کی تدوین میں باقاعدہ شریک رہے ،اپنا واقعہ یوں بیان کرتے تھے ۔

        مروانیوں کے پہلے خلیفہ عبدالملک بن مراون کا ابتدائی دورحکومت مدینہ منورہ کے لوگوں کیلئے انتہائی فقروفاقہ اورآلام ومصائب کا زمانہ تھا۔ واقعہ حرہ کے جرم میں باشندگان مدینہ کو مجرم ٹہرایا گیا  اورحکومت نے زندگی کی سہولتوں کی ساری راہیں بند کردی تھیں ۔

        آ پ کے والد مسلم بن شہاب کا شمار بھی بڑے مجرموں میں تھا لہذا آپکے گھر کی حالت اورزیادہ زبوں تھی ،آخرکار معاشی مشکلات سے تنگ آکر آپ نے سفر کارادہ کیا کہ گھر سے نکل کرباہر قسمت آزمائی کریں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن