دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

فیضان کرم ہے جو اس خاکسار کی جد وجہدکو سراہا گیا اور حقیقت یہ ہے کہ کام بھی انہیں کا تھا جو اس فقیر بے توقیر سے انہوں نے لیا ۔

 ترتیب وتخریج کے دوران جن لائبریریوں سے استفادہ کیا

۱۔    نوری لائبریری ۔

          سب سے پہلے تخریج کے لئے جامعہ نوریہ رضویہ بریلی شریف کی اسی لائبریری سے استفادہ کیا گیا بلکہ پوری کتاب ہی جامعہ کی لائبریری میں بیٹھ کر مرتب ہوئی ۔

          آج جامعہ نوریہ رضویہ کی نوری لائبریری کتب احادیث میں منفرد ہے جامعہ کی فی الحال تین لائبریریاں ہیں ۔

٭       نوری لائبریری                کتب احادیث وشروح ودیگر متفرق کتابیں ۔

٭       دارالافتاء کی لائبریری۔        فتوی نویسی سے متعلق کتب فتاوی ۔

٭       درسی لائبریری ۔              طلبہ کے لئے درسی کتب ۔

          بحمدہ تعالیٰ جامعہ شب وروز ارتقائی منازل سے ہمکنار ہے، اساتذۂ جامعہ گوناگوں صلاحیتوں کے مالک ہیں ، دو منزلہ عمارت تعمیر ہوچکی ہے ، اسکے عقب میں رضا ہال اور پھراس سے متصل تین بڑے کمرے تعمیری مراحل سے گذر چکے ہیں ۔ بیرونی طلبہ کے قیام وطعام کا انتظام جامعہ کی طرف سے ہرسال رہتاہے ، ناظم ادارہ نبیرئہ اعلیٰ حضرت مولانا منان رضا خانصاحب منانی میاں قبلہ ہیں ۔

۲۔    لائبریری  الجامعۃ القادریہ ۔

          مدارس اسلامیہ میں الجامعۃ القادریہ رچھا اسٹیشن بریلی شریف کی لائبریری سے بھی کافی استفادہ کا موقع ملا ۔ آج کل بحمدہ تعالیٰ یہاں بھی کتابوں کاکافی ذخیرہ ہے جو بارہ تیرہ سال کی مدت میں جمع کیا گیا ہے ۔

۳۔   لائبریری جامعہ نعیمیہ مراد آباد

           استاذ العلماء حضرت مفتی  محمد ایوب خانصاحب قبلہ کی نوازش سے اس لائبریری کی چند کتب دستیاب ہوئیں جن سے پھر پور استفادہ کا موقع ملا۔

۴۔  لائبریری مدرسہ عالیہ رامپور۔

          محب گرامی قدر حضرت مولانا نورالدین صاحب نظامی کی زمانہ صدارت میں ا ٓپ کی  نوازش سے مدرسہ کی لائبریری سے استفادہ کیا۔ قدیم کتابوں کا ذخیرہ ہے چند کتابیں مستعار لیکر حوالے نقل کئے تھے ۔

۵۔   خدا بخش لائبریری پٹنہ ۔

          ایک ہفتہ قیام کرکے یہاں کی لائبریری سے استفادہ کیا ، علم حدیث سے متعلق انواع واقسام کی کتابیں دیکھنے کا اتفاق سب سے پہلے اسی لائبریری میں ہوا ، یہاں آکر ہی یہ اندازہ ہوا کہ کتابیں جدید انداز پر چھپ رہی ہیں اور مل سکتی ہیں ، ضرورت سرمایہ کی ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن