دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

تعالیٰ عنہ کے الفاظ پورے غورکے ساتھ ملحوظ رکھئے ۔

        ان القتل قد استحر یوم الیمامۃ بقراء القرآن وانی اخشی ان استحر القتل بالقراء بالمواطن فیذہب کثیر من القرآن وانی اری ان تامر بجمع القرآن۔

        ’’ جنگ یمامہ میں حفاظ بے طرح شہید ہوئے ہیں ۔خدانہ کردہ اگر کہیں آئندہ اسی طرح حفاظ قتل ہوتے رہے تومجھے اندیشہ ہے کہ قرآن مجید کا بہت ساحصہ ضائع نہ ہوجائے ۔ اس لئے آپ قرآن جمع کرنے کا سرکاری طور پر انتظام کیجئے ۔‘‘

        دوسری طرف اب اس دور پر غور فرمایئے جبکہ صحابہ ایک ایک کرکے اٹھتے جارہے تھے ۔ یعنی دیکھنے والوں کادورتو ختم ہو رہاتھا اور ان کی جگہ اب ان مشاہدات کو الفاظی لباس میں دیکھنے والوں کی باری آرہی تھی ۔جمال جہاں آراکوبے حجاب دیکھنے والوں کے سینوں میں جو حرارت بھڑک رہی تھی ،آپ کے انتقال مکانی کا حجاب پڑجانے سے اس کے شعلوں  میں وہ تیزی باقی نہ رہنے کاامکان نظر آنے لگا تھا ۔ اس لئے یہاں بھی دیکھنے والوں کے دل میں بے چینی پیداہوناشروع ہوگئی کہ کہیں اس محبوب عالم کی ادائیں ان کے رخ انور کے نظارہ کرنے والوں کے ختم ہوجانے سے تاریخ کاایک صفحہ بن کرنہ رہ جائیں ۔  اس لئے  وہ انتظام  کرنا  چاہیے  جو عالم کی  تاریخ میں  ایک یادگار رہ جائے ۔اگر یہ فقط ان کے امتیانہ جذبات ہی  کا کرشمہ ہوتا تورسول اورامتی کے رشتے اس سے پہلے بھی بہت ہوچکے تھے مگر یہاں سب پیرائے ہی پیرائے تھے ،اندرونی ہاتھ کوئی اورتھا جس نے اس تمام مشیزی کو حرکت دے رکھی تھی جس قدرت نے آپ کو تمام عالم کیلئے راہنما بنا کر بھیجا تھا ،وہ ہرگز یہ گوارا نہ کرسکتی تھی کہ آپ کی تصویر بھی آئندہ نسلوں کے سامنے کرشن اوررام چندرکی  صرف کہانیوں کی طرح پیش کی جائے ۔ایک طرف نبوت ختم ہوچکی ہو ،رسالت کادروازہ مسدود ہو، دوسری طرف اس آخری رسول کے صفحات زندگی بھی محو شدہ اورمشتبہ صورت میں رہ جائیں حتی کہ آئندہ رسول کا دیکھنا تودرکنار ان کی سیرت کا صحیح مطالعہ بھی میسرنہ آسکے ۔اس لئے قرآن کریم کی حفاظت کے ساتھ حدیث کی حفاظت کی جہاں تک ضرورت تھی ،اس کا احساس بھی قلوب میں پیداکردیا گیا ۔ آخر حضرت عمربن عبد العزیز نے ابوبکر بن حزم کے نام یہ فرمان لکھ بھیجا :۔

        انظر ماکان من حدیث رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فاکتبہ فانی خفت دروس العلم وذہاب العلماء ۔

       ’’ آئندہ علم کم ہونے اورعلماء کے اٹھ جانے کا اندیشہ ہے ۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن