30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی انجام دیا ۔
عزیزالقدر مولانا محمد شکیل صاحب رضوی بریلوی استاذ جامعہ نے کتاب میں وارد آیات قرآنیہ کی فہرست تیار کی اور جزوی طور پر پروف ریڈنگ بھی کی ۔ساتھ ہی چندصفحات کی معلوما ت مجھ فقیر سے متعلق سپرد قلم کیں ۔
محترم حافظ محمد ثنا اللہ صاحب خطیبی مدرس جامعہ نوریہ رضویہ اور انکے علاوہ میں ان تمام مدرسین کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے کسی بھی حیثیت سے میری معاونت فرمائی ، مولیٰ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطافرمائے ۔آمین
اسٹاف کے علاوہ طلبہ اورمحبین نے بھی خلوص کا مظاہرہ کیا ، اور محب گرا می قدر حضرت مولانا قاری عرفان الحق صاحب سنبھلی ناظم مکتبہ مشرق کانکر ٹولہ بریلی شریف نے آخری بار نہایت لگن اور محنت کے ساتھ بعض جلدوں کو پڑھا اور تصحیح فرمائی ۔ نیز محب مکرم حضرت مولانا توفیق احمد صاحب شیش گڈھی نے بھی بعض حصہ کے پروف ریڈنگ کی ۔عزیز مکرم مولوی محمد شمشیر عالم بہاری نے کتاب کے عنوانات نقل کئے ۔عزیز گرامی مولوی حافظ محمد ارشاد صاحب شیر پوری نے فہرست مآخذ حروف تہجی کی ترتیب پر نقل کی ۔
طلبہ میں مولوی محمد محبوب عالم اشرفی ، مولوی علاء الدین رضوی ، مولوی غلام مجتبی ، مولوی محمد افروز عالم برکاتی سلہم اللہ تعالیٰ ۔ متعلمین درجۂ تخصص فی الافتاء جامعہ ہذا۔
مولوی محمد ذاکر ، مولوی محمد فیضان ، مولوی محمد مشاہد رضا ،مولوی محمد عرفان الحق ، مولوی محمد شکیل بریلویاں، مولوی عبدالمبین سیتاپوری ،مولوی محمد شاکر حسین رامپوری ، مولوی نیاز محمد مرادآبادی ، مولوی محمد بختیار خاں رامپوری ، نے کمپیوٹر پر مقابلۂ کتاب میں تعاون کیا۔
نیز مولوی محمد ارشد علی جیلانی جبل پوری متعلم جامعہ نوریہ ، مولوی محمد زاہد علی شاہدی بریلوی ، فارغ التحصیل جامعہ نوریہ رضویہ اور محمد تطہیر خاںرضوی پرتاپوری بریلوی سلہم اللہ تعالیٰ نے پوری کتاب کی کمپوزنگ کی اور کمپیوٹر پر سیٹ کرکے اسکی ظاہری زینت میں چار چاند لگائے۔
مولیٰ تعالیٰ ان سب کو علم نافع اور عمل صالح کی دولت لازوال سے سرفراز فرمائے آمین ۔یہ ہے اس کتاب کی جمع وترتیب اور کتابت وطباعت کے مختلف مراحل سے گذر نے کا پس منظر ۔
ان سب سے بڑھ کر یہ کہ میری اس کاوش کو سراہتے ہوئے اور ذرہ نوازی فرماتے ہوئے ہند وپاک کے جلیل القدر علماء ومشائخ نے اپنے قلم حقیقت رقم سے تقاریظ لکھیں اوراپنے تاثرات سے قارئین کو روشناس کرایا اور اس کتاب سے استفادہ کی دعوت دی ۔
میں اپنے ان تمام بزرگوں کا ممنون کرم اور احسان مند ہوں کہ مجھ پر یہ خصوصی کرم فرمایا اور مجھ بے وقعت کو یہ عزت بخشی ، بلا شبہ یہ سیدنا اعلیٰ حضرت امام اہلسنت محدث بریلوی اور مرشد برحق سیدی حضور مفتی اعظم ہند قدس سرہما کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع