دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

صفحات میں بیان کی ہیں،ان سے مستشرقین کے اس تاثرکی تردید ہوجاتی ہے کہ احادیث کی تدوین دوسری یاتیسری صدی ہجری میں ہوئی اوراس سے پہلے صرف زبانی طور پراحادیث کی روایت کارواج تھا ۔حقیقت یہ کہ تاریخ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں گو احادیث کی حفاظت کیلئے زیادہ انحصار زبانی یاد کرنے اور ان فرامین رسول   صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کو امت کی عملی زندگی میں نافذ کرنے پر تھا لیکن اسکے باوجود حفاظت حدیث کیلئے کتابت کے ذریعہ کو مسلمانوں  نے

تاریخ اسلام کے ہردور میں استعمال کیا ہے ۔

       ملت اسلامیہ چند غیر منظم لوگوں کے ہجوم کا نام نہ تھا بلکہ یہ تاریخ انسانی  کی  منظم ترین جماعت تھی ۔اس ملت کو اپنے الہامی پیغام پر صرف خود ہی عمل پیرا نہ ہونا تھا  بلکہ ساری نسل انسانی کو اس حیات بخش پیغام کی طرف بلانا ان کا ملی فریضہ تھا ۔ملت اسلامیہ نے ریاست کے داخلی مسائل کو بھی حل کرنا تھا اور خارجی اور بین الاقوامی مسائل سے بھی نبٹنا تھا ۔ اس ملت کا اپنا ایک علیحدہ آئین بھی تھا اور قانون بھی ۔ملت کے مقتدر حضرات کے سامنے قوم کے سیاسی معاشی اور دینی مسائل کو حل کرنے کا چیلج بھی تھا ۔ان کیلئے زندگی کے ان تمام شعبوں کے متعلق تفصیلی ہدایات احادیث پاک میں موجود تھیں ۔ملت  کی ان گوناگوں ذمہ داریوں کو سرسری نظر سے دیکھ کر ہی انسان اس نتیجہ پر پہونچ جاتا ہے کہ مسلمان احایث طیبہ کی حفاظت کیلئے کتابت کے ذریعہ کونظر  اندازکرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے ۔وہ قوم جس کے آئین کی ایک شق یہ ہو :۔

        ولاتسئموا ان تکتبوہ صغیرا اوکبیرا الی اجلہ۔

        ’’اور نہ اکتایا کرو اسے لکھنے سے خواہ (رقم قرضہ ) تھوڑی ہویا زیادہ ،اس کی

میعاد تک ‘‘

        اس ملت سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ زبان رسالت سے حاصل ہونے والے علوم

ومعارف کی حفاظت کیلئے کتابت  کے ذریعہ کو نظر انداز کردے ۔

        جو دین آپس کے معمولی لین دین کو تحریر کرنے کا حکم دیتاہے ،یہ بات اس دین کے مزاج ہی کے  خلاف ہے کہ وہ ان ہدایات کو ریکارڈ کرنے پرتوجہ نہ دے جو قیامت تک ملت کی رہنمائی کیلئے ضروری ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ملت کے مزاج کے عین مطابق مسلمانوں نے کسی   دور میں کتابت حدیث کو نظر انداز نہیں کیا ، البتہ  ابتدائی زمانہ میں انکا زیادہ انحصار حفظ پر تھا ۔ جولوگ احادیث طیبہ کے  مجموعے تیار کرتے تھے وہ بھی انکو حفظ کرنے کی کوشش

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن