30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احکام لکھوانے کی خواہش ظاہر کی جو آپ کو لکھ کر عنایت کئے گئے ۔
حضرت عمروبن حزم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوجب یمن کا حاکم بناکربھیجا گیا تھا تو انہیں بھی
فرائض ،صدقات اوردیتوں کے احکام تحریری شکل میں ہی دیئے گئے تھے ۔(۴۳)
آپ کو زکوۃ کے احکام نہایت تفصیل سے بعد میں ارسال کئے گئے تھے جو آپ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۴۱۔ الجامع للبخاری، کتاب العلم،
۴۲ ۔ السنن للدار قطنی،
۴۳۔ کنز العمال للمتقی، ۳/۱۶۶
خاندان کے پاس ایک عرصہ تک محفوظ رہے اور حضرت عمربن عبدالعزیز کے زمانۂ خلافت میں
ان کے خاندان میں برآمد ہوئے جس کی تفصیل سنن ابودائود میں موجود ہے۔( ۴۴)
علامہ سید محمود احمد صاحب رضوی لکھتے ہیں :۔
سنن ابو دائود میں ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ میں وہ تمام حدیثیں جن کا تعلق مسائل زکوۃ سے تھا یکجا قلم بند کروادیں جس کا نام ’’کتاب الصدقہ ‘‘تھا مگر اسکو عمال وحکام کے پاس روانہ کرنے سے قبل ہی آپ کا وصال ہوگیا تو خلفائے راشدین میں سے سید نا صدیق اکبر وفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اپنے زمانے میں اسے نافذ کیا ،اس کے مطابق زکوۃ کے وصول وتحصیل کا ہمیشہ انتظام رکھا ۔
امام بخاری نے اسی’’ کتاب الصدقہ ‘‘کا مضمون نقل کیا ہے جسے صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بحرین کا حاکم بناکر بھجتے وقت انکے حوالے کیا تھا ، اس میں اونٹوں ،بکریوں ،چاندی اورسونے کی زکوۃ کے نصاب کابیان ہے ۔
’’کتاب الصدقہ ‘‘جو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ابو بکر بن حزم کو لکھوائی تھی وہ دوسرے امراء کو بھی بھجی گئی ۔
محصلین زکوۃ کے پاس کتاب الصدقہ کے علاوہ اور بھی تحریریں تھیں ۔
ضحاک بن سفیان صحابی کے پاس حضور کی تحریر کرائی ہوئی ایک ہدایت تھی جس میں شوہر کی دیت کا حکم تھا ۔ حرم مدینہ طیبہ کے سلسلہ میں ایک تحریر حضرت رافع بن خدیج کے پاس تھی نیز حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک مجموعہ تیار کیا تھا جو ان کے صاحبزادے کے پاس رہا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع