دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۳۱۔    ضیاء النبی،                                       ۷/۱۱۳

 ۳۲۔      جامع بیان العلم لا بن  عبد البر،                              ۲۶

ہوتا تھا کہ اسے حفظ کرلونگا ،قریش نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا : تم جوکچھ حضور سے سنتے ہو اسے لکھ لیتے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم بشر ہیں ، آپ غصے اور رضا ہرحال میں کلام فرماتے ہیں ،میں نے لکھنا چھوڑ دیا اور اس بات کا ذکر حضور اقدس  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں کیا ،حضور نبی کریم  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنی انگشت پاک سے اپنے دہن مبارک کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : لکھا کرو ،اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری

جان ہے اس زبان سے ہمیشہ حق بات ہی نکلتی ہے ۔

       ہماری نقل کردہ ان دونوں حدیثوں میں بظاہر تعارض نظر آتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نصوص قرآن وحدیث میں کبھی حقیقی تعارض ہوہی نہیں سکتا ہے ،جہاں تعارض نظر آتا ہے وہ فقط ظاہری ہوتاہے ،جن لوگوں نے ایسے مقامات پر تعارض سمجھا وہ قلت فہم کی پیداوارہے ۔ اگر حقیقی تعارض قرآن وحدیث میں پایا جاتا تو وہ تمام نصوص رد ہوجاتیں جہاں تعارض نظرآتا ہے اور یہ

دونوں علی الاطلاق دین اسلام کے مصدرقرار نہ پاتے ۔

       ایسے مقامات پر علمائے کرام دفع تعارض کیلئے مختلف صورتیں اپناتے ہیں تاکہ خداوند قدوس کا کلام بلاغت نظام اوراسکے رسول معظم صاحب جوامع الکلم کے فرامین اپنے حقیقی محامل پر محمول ہوسکیں ۔دفع تعارض کی وجوہ کو ہم نے ابتدائے مضمون میں شرح وبسط کے ساتھ بیان

کردیا ہے ،لہذا انکی طرف رجوع کریں ۔

       یہاں ان میں سے بعض کے ذریعہ تعارض کودور کیاجا  سکتاہے ،پہلی وجہ دفع تعارض

کیلئے نسخ ہے اوروہ یہاں منصور بلکہ واقع ۔

        والحق انہ لاتعارض ،وقداجتھد کثیرمن اہل العلم فی الجمع بینھما ،

واحسن مأ اراہ فی ذلک ھوالقول بنسخ احادیث النھی عن الکتابۃ۔( ۳۳)

        حق یہ ہے کہ یہاں کسی قسم کا تعارض نہیں ،علما ء نے ان احادیث میں تطبیق کی کئی صورتیں بیان کی ہیں ، جورائے میرے نزدیک ان میں سب سے زیادہ اچھی ہے وہ یہ ہے کہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن