دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۱۱۔      مقدمہ  ابن صلاح،   ۱۴۱

۱۲۔     مقدمہ  بن صلاح،    ۱۴۱

۱۳۔    مقدمہ ابن صلاح،  ۱۴۱

 ۱۴۔     مقدمہ بن صلاح،    ۱۴۲

 آگے کی بات ذکر نہیں کی کہ پھر ان ملاحوں کو جواب کیا ملا ۔

       ان جیسے بہت سے قصے امام مسلم نے کتاب التمیز میں ذکر کئے ہیں اوردیگر محدثین مثل دارقطنی وغیرہ نے شرح وبسط سے مفید معلومات بیان کی ہیں ۔

  کتابت ، ضبط صدر اور عمل  کے ذریعہ حفاظت حدیث      

       ہم ان تمام مثالوں سے بتانا صرف یہ چاہتے ہیں کہ کتابت کی صورت میں کسی علم کے منتقل ہوجانے کے بعد کیا شک وشبہ کی گنجائش نہیں رہ جاتی ؟ اورکیا غلطیوں سے بالکلیہ حفاظت وصیانت ہوہی جاتی ہے ۔دیکھئے یہاں تومعاملہ برعکس ہے ۔ وجہ وہی ہے کہ کتابت کو سب کچھ سمجھا گیا ،اگر حفظ واتقان سے کام نہ لیا جاتا تو ان صریح غلطیوں کی نشاندھی کیسے ہوتی ۔چونکہ کتابت کے پس پشت حفظ وضبط کاپورا اہتمام رکھا گیاتھا جسکی مدد سے محدثین نے بروقت گرفتیں کیں اورآئندہ لوگوں کو متنبہ کردیا کہ غلطی میں نہ پڑیں ۔

       لہذا انصاف ودیانت کا تقاضا یہ ہے کہ دونوں طریقوں کو موثر مانا جائے اسکے بعد اگر روایت میں کوتاہی ہوتو کتابت کی مدد سے اسکی تلافی ہوجائے اور کتابت میں غلطی ہوتو روایت کی پشت پناہی سے صحت کابھر پور اہتمام ہوتارہے ۔

       ہمارامقصد بھی صرف یہ ہی بتاناہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے دونوں طریقوں سے احادیث نبویہ کی حفاظت فرمائی ،بلکہ تیسرا طریقہ عمل وکردار بھی تھا جومذکورہ دونوں طریقوں سے زیادہ موثر اورمجموعی طور پر سنت رسول کی اشاعت کیلئے زیادہ ہمہ گیر ثابت ہوا ۔

  اہل عرب کا  حافظہ  ضرب المثل  تھا

       ویسے اگر تعمق نظر سے کام لیاجائے تویہ بات کوئی لاینحل نہیں کہ اگر صحابہ کرام حفاظت حدیث کا اہتمام صرف حفظ واتقان کے ذریعہ ہی کرتے توبھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہتے۔

       اہل عرب کے حالات وکوائف سے باخبر لوگ جانتے ہیں کہ انکے حافظے ضرب المثل تھے ،شعراء جاہلیت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن