دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

جب میں نے نقل کرنا شروع کیں تو دو کیپٹل کاپیوں میں لکھی تھیں ۔

        اب جب کہ میں نے باقاعدہ شروعات کی تو اسکی اطلاع بحرالعلوم قبلہ مدظلہ العالی کو بھی دی کہ آپ ہی کی فرمائش پر یہ کام شروع ہوا تھا اور مشوروں کا طالب ہوا ۔ وہ دن اور آج کا دن ہے کہ حضرت نے بارہا مشوروں سے نوازا ۔ متعدد مقامات کی لائبریریوں کی فہرستیں خود اپنے قلم سے ارسال فرمائیں ۔بعض عناوین کے ذریعہ ترتیب وتخریج کاخاکہ ارسال فرمایا ۔میںنے مسودہ تیار کرلیا تو خود دیکھنے کیلئے جامعہ نوریہ تشریف لائے اور رہنمائی فرمائی ۔ اپنی لائبریری سے کتابیں بھی فراہم کیں ، غرضکہ ہر موقع پر حوصلہ افزائی فرمائی ، دعائیں دیں اور میرے ہر دکھ درد کا مداوا فرماتے رہے ۔

        جوں جوں کام آگے بڑھتا جاتا آپکی طرف سے مسرت آمیز خطوط آتے جو میرے اندر مزید تحریک پیدا کرتے ، وہ خطوط آج بھی  میرے پاس محفوظ ہیں ۔ چند خطوط کے اقتباس سے قارئین اندازہ لگائیں ، تحریر فرماتے ہیں ۔

         میرے لئے یہ خبر نہایت فرحت بخش ہے کہ ان خطوط پر آپ کا م کررہے ہیں ، جہاں سمجھ میں نہ آئے بیاض چھوڑدیں اور کام پورا ہوجائے تو مجھے خبر کریں ۔ میں انشاء المولیٰ تعالیٰ بشرط صحت وزندگی بریلی شریف حاضر ہوکر اس کام میں آپ کا ہاتھ بٹائونگا اور پھر کنفرم کیا جائیگا کہ اشاعت کے لئے دیا جائے ۔

        دوسرے خط میں فرماتے ہیں :

        حدیث شریف کے مجموعہ کی تکمیل کی طرف جوں جوں آپکے قدم آگے بڑھتے ہیں میری مسرت میں اضافہ ہوتاہے ، اللہ تعالیٰ اسے مقبول انام بنائے ،آمین ۔اسکی اشاعت کے وسائل فراہم فرمائے اور آپکے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے، آمین ۔

        تیسرے خط میں فرماتے ہیں :

        احادیث پر آپ کا کارنامہ انشاء اللہ سنگ میل ہوگا اور دونوں جہان میں آپکی سرخروئی کا باعث ، مولیٰ تعالیٰ اس کام میں برکت دے ۔ ان پریشانیوں کے بیچ آپ نے مجموعہ احادیث کاکام جاری رکھا اور تکمیل کے قریب پہونچ گیا ،آپ نے میری قلبی خواہش پوری کی اللہ تعالیٰ آپ کی امیدیں پوری فرمائے ۔آمین ۔

        میں نے جب کتاب کا مبیضہ تیار کر لیا تو پھر آپ نے بالاستیعاب دیکھ کر اصلاح فرمائی  اس کام میں کتنا وقت صرف ہوا ہوگا قارئین خود اندازہ کرسکتے ہیں ۔ یہ آپ کا غایت کرم اور ذرہ نوازی ہے ، میں ان تمام مہربانیوں کا تہہ دل سے ممنون ہوں ۔مولیٰ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر صحت وسلامتی کے ساتھ دراز فرمائے ۔آمین ۔

        اب میں اپنے قارئین کو اسکے علاوہ پوری داستان کیا سنائوں کہ یہ کتاب کن کن مراحل سے گذری اور کیسے کیسے اسکی تکمیل ہوئی ، پھر بھی مختصر روداد عرض کرنا ضروری ہے کہ اسکے بغیر میرے بعض محبین ومخلصین کی ناشکری ہوگی ۔

                  کام کی ابتداء میں میرے پاس صحاح ستہ کا بھی پورا سیٹ نہیں تھا چہ جائیکہ دوسری کتابیں ۔ سوچاکہ

 مشکوۃ شریف سے اس کام کی تکمیل ہوجائیگی لیکن یہ بھی نہایت ناکافی ثابت ہوئی ۔ یہاں کتابوں کے فقدان کایہ عالم کہ جو میرے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن