کتابت،ضبط صدر، یا عمل کسی ذریعہ سے علم کی حفا ظت ہو سکتی ہے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کتابت،ضبط صدر،  یا عمل کسی ذریعہ  سے علم کی  حفا ظت ہو سکتی ہے

       یہ بات مسلمات سے ہے کہ رب کریم جل وعلانے انسانی فطرت میں اس چیز کو ودیعت فرمادیا ہے کہ کسی واقعی چیز کی حفاظت انسان کبھی  حفظ و ضبط اور اپنی قوت یادداشت کے ذریعہ کرتاہے  اور کبھی تحریر وکتابت سے اور کبھی عمل و کردار سے ،تینوں صورتوں کے مراتب حالات کے اختلاف سے مختلف ہوتے رہتے ہیں ،محض کسی ایک کو حفاظت کاذریعہ سمجھ لینا ہرگز دانشمندی نہیں ۔

       اب اگر کوئی حفاظت وصیانت کی بنا لکھنے ہی کو قرار دینے لگے  تواس میں جیسی کچھ لغزشیں پیش آتی ہیں انکے چند نمونے ملاحظہ کرتے چلئے ۔

       علماء ومحدثین نے اس موضوع پر بہت کچھ لکھا ہے اور ان لوگوں کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی ہے جو علوم وفنون کے سرمایہ کوکتابت ہی کی صورت میں دیکھنے کے روادار ہیں ۔

  کتابت پر بھروسہ کر کے پڑھنے کی چند مثالیں

       امام بخاری علیہ رحمۃ الباری نے ایک حدیث الادب المفرد میں نقل فرمائی جسکی وضاحت یوں کی گئی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک صغیر سن بھائی تھے ۔ ایک چڑیاہاتھ میں لئے کھیلتے پھرتے تھے ،کسی دن وہ چڑیا مرگئی۔  حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضور ہمارے یہاں تشریف فرماہوئے تودیکھا کہ میرے بھائی رنجیدہ ہیں، وجہ دریافت کی، ہم نے قصہ بیان کیا ،چونکہ بچوں پر حضور اقدس  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کاپیار اورشفقت عام تھی ،مزاح اور جوش طبعی کیلئے کبھی نادرالمثال جملوں سے نواز تے ،اسی انداز میں حضور نے پہلے انکی کنیت ابوعمیر قراردی اورفرمایا ۔

 

 

 

       یااباعمیر مافعل النغیر۔(۱)

         ابوعمیر نغیر نے کیاکیا ۔

       امام حاکم اسی ارشاد رسول کے متعلق فرمارتے ہیں ،کہ ایک صاحب جنہوں نے احادیث کی سماعت مشائخ سے نہ کی تھی یونہی کتابت پر بھروسہ کرکے کتاب کھو ل کر حدیث پڑھنا  شروع  کردی ،جب یہ حدیث آئی چونکہ علم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن