دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

تدوین حدیث

      حفاظت حدیث کی تفصیل آپ پڑھ چکے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی جدوجہد اورکامل احتیاط کے نمونے ملاحظہ فرماچکے ،اب بتانا یہ ہے کہ اس حفاظت کی کوئی اہمیت نہ سمجھنے والے مستشرقین اورمنکرین حدیث نے ایک افسانہ گڑھا کہ چونکہ حدیث کاسارا ذخیرہ پہلی صدی بلکہ دوسری صدی تک زبانی ہے اوراس طویل مدت میں اسکی حفاظت لوح وقلم کے بغیر ہوہی نہیں سکتی لہذا یہ سب ناقابل اعتبار ہیں ،ہم اس باب میں اسی فریب کا پردہ چاک کرکے حقیقت کا آئینہ دکھائیںگے ۔

       اول تو یہ سمجھناہی غلط وباطل کہ دوسوسال تک احادیث محض زبانوں تک محدود تھیں ،ہم نے واضح کردیا کہ صحابہ کرام نے اس ذخیرہ کو اپنے لئے منارئہ نور سمجھا تھا اوراس مبارک جماعت نے اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ عمل وکردار سے بھی اسکی ترویج واشاعت شروع کردی تھی ، تابعین نے انکی زندگیوں کو بچشم خود ملاحظہ کیا تھا لہذا ببانگ دہل اعلان کرتے کہ ہم نے فلاں صحابی کودیکھا توانکی حیات طیبہ سنت نبوی کا آئینہ تھی ،فلاں کا دیدار کیا تو وہ اسوئہ رسول کا مجموعہ تھے ۔اورفلاں کے دیدار سے جب شادکام ہوئے توہم نے انکے شب وروز اورشام وسحر میں اتباع رسول کی جلوہ سامانیاں ہی ملاحظہ کیں ، گویا صحابہ کرام اپنے تابعین کوزبانی تعلیمات کے ساتھ عمل وکردار کا خوگر بھی بناناچاہتے تھے جسکی تعلیم انہوں نے خاموش عمل سے دی ،ان حضرات کا مطمح نظر خاص طور پر  یہ بھی تھا کہ دینی تعلیمات کو منتقل کرناوہ اپنا دینی فریضہ سمجھتے تھے ۔کیونکہ خیرالامم کالقب پانے والے امربالمعروف ونہی عن المنکر کواپنا شعار نہ بناتے تو پھر آئندہ اورکون اس پر عمل کرتا ۔

       ان تمام حقائق کے باوجود انہوں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ آئندہ پیداہونے والے مستشرقین اورمنکرین حدیث کے منہ توڑ جواب کیلئے بھی ہمیں بہت کچھ مواد فراہم کردیا۔

       چونکہ ان معترضین کے نزدیک حفاظت کاطریقہ محض کتابت اور قلم وقرطاس کامیدان عمل ہی ہے لہذا ہم وہ حقائق پیش کررہے ہیں جن سے یہ واضح ہوجائیگا کہ کسی علم وفن کی حفاظت لوح وقلم کے ذریعہ کہاں تک ہوتی ہے اورعلم حدیث پر اسکے کیسے اثرات مرتب ہوئے اورکتابت کی منزل میں آجانے اوراسی پر تکیہ کرلینے کے سلسلہ میں علمائے حق کاکیا تاثر رہاہے، ساتھ ہی دور صحابہ سے لیکر چوتھی پانچویں صدی تک باقاعدہ تدوین وکتابت کے منازل بھی آپ ملاحظہ کریںگے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن