دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

نالہا ئے شب دیجور سب میں سنت رسول کا عکس صاف طور پر دکھائی دیتا تھا ۔

       میں کسی ایک فرد کی بات نہیں کررہا ہوں بلکہ شمع نبوت کے پروانوں کا عموما یہ ہی حال تھا، آج کی طرح دنیا ان پر غالب اور مسلط نہیں تھی بلکہ وہ ان تمام عوائق وموانع سے بالا تر ہوکر صرف اور صرف اپنے محبوب کی یاد کو دل میں بسائے سفروحضر میں اپنی دنیا کو انہیں کے ذکر سے

آباد رکھتے تھے ،ان کا عشق رسول ہر ارشاد کی تعمیل سے عبارت تھا ۔

       عبادات میں تو رسول اللہ   صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر ان کیلئے کوئی چارئہ کار ہی نہ تھا  ، لیکن انکی اتباع ہر اس کام میں مضمر ہوتی جو انکے رسول کی طرف کسی نہ کسی طرح

منسوب ہوتا ۔

        کتب احادیث کے مطالعہ سے یہ بات واضح طورپر ثابت ہوچکی ہے کہ حضور اقدس  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم نے حدیث پاک بیان کرتے وقت  جس خاص ہیئت ووضع کو اختیار فرمایا ہوتاتھا تو راوی بھی اسی اداسے  حدیث روایت کرتا ۔مثلا احادیث مسلسلہ  میں وہ احادیث جن کے راوی بوقت روایت مصافحہ کرتے ، تبسم فرماتے یا کسی دوسری ہیئت کا اظہار کرتے جو حضور

سے ثابت ہوتی ۔

        مصطفی جان رحمت  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کی ادائووں کو اپنانا اور ان پر کاربند رہنا  انکی زندگی  کا جزو لاینفک بن چکا تھا، صحابہ کرام میں سنت رسول کی پیروی کا جذبہ اس حدتک موجود تھا کہ جس مقام پر جو کام حضور نے کیا تھا صحابہ کرام بھی اس مقام پر وہی کام کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔ 

       حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے بارے میں مشہور ہے کہ:۔

       کان یتتبع آثار ہ فی کل مسجد صلی فیہ ،وکان یعترض براحلتہ فی طریق

رأی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عرض ناقۃ (۵۰)

        جن جن مقامات پر حضور سید عالم صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم نے حالت سفر وحضر میں نماز یں پڑھیں تھیں حضرت عبداللہ بن عمر ان مقامات کوتلاش کرکے نمازیں پڑھتے ،اور جہاں حضور

نے اپنی سواری کا رخ پھیرا ہوتا وہاں قصدا آپ بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔

       یہاں تک کہ کہاجاتاہے کہ سفرکے موقع پر اگر حضور نے کسی جگہ استنجاء فرمایا ہوتا تو آپ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن