30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الدیان لاینبغی لاہل الجنۃ ان یدخل الجنۃ وواحد من اہل النار یطلبہ بمظلمۃ حتی یقتصہ منہ حتی اللطمۃ ۔(۴۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۴۵۔ جامع بیان العلم لا بن عبد البر، ۹۴
۴۶۔ جامع بیان العلم لا بن عبد البر، ۹۳ ضیاء النبی ۷/۸۰
اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابۃ للجزری، ۳/۱۷۸
مجھے ایک حدیث کے بارے میں پتہ چلا کہ حضرت عبداللہ بن انیس انصاری اس حدیث کوبیان کرتے تھے ،میں نے اسی وقت ایک اونٹ خریدااوراس پر اپنا کجاوہ کسا اورایک ماہ کا سفر طے کرکے ملک شام پہونچا ،حضرت عبداللہ کے گھر پہونچ کر اطلاع کرائی کہ دروازہ پرجابر کھڑاہے ،قاصد نے باہر آکر کہاکیا آپ جابربن عبداللہ ہیں ، میں نے کہا: ہاں ،یہ سنتے ہی آپ فوراً دولت خانہ سے باہرآئے اور فرط شوق میں ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے ،پھرمیں نے اپنامدعا بیان کیا ،کہ مظالم کے سلسلہ میں ایک حدیث کے بارے میں مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں ، میں اس حدیث کو براہ راست
نہیں سن سکا ہوں لہذا مجھے وہ حدیث سنائیں میرے آنے کا واحد مقصد یہ ہی ہے فرمایا:۔
میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : قیامت کے دن لوگ جمع ہونگے ،اللہ تعالیٰ کی طرف سے ندا ہوگی اوراسکو دورونزدیک کے سب لوگ سنیں گے ،اللہ تعالیٰ فرمائیگا ، میں ذرہ ذرہ کا حساب کرنے والا بادشاہ ہوں ، کوئی جنتی اس وقت تک جنت میں نہیں جائیگا جب تک کسی دوزخی کاحساب اسکے ذمہ باقی ہے پہلے اسکا قصاص دے خواہ ایک تھپڑ
ہی ہو ۔
ایک ایک حدیث کے حصول کے لئے اتنے طویل سفر اس بات کابین ثبوت ہیں کہ حضرات صحابہ کرام نے حفاظت حدیث کا جو بیڑا اٹھایا تھا اسکو اپنے عمل وکردار سے سچ کرکے دکھایا ، تاریخ عالم اس غایت احتیاط اورکمال تفحص کی مثالیں پیش کرنے سے قاصر ہے ۔
اما م دارمی نے ایک واقعہ یوں بیان فرمایا۔
ان رجلا من اصحاب النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رحل الی فضالۃ بن عبداللہ وھو بمصر فقدم علیہ وہو یمد لناقۃ لہ ،فقال : مرحبا ،قال : اماانی لم آتک زائراً ولکن سمعت انا وانت حدیثا من رسول اللہ صلی اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع