دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

جعلی نوٹ  وہی بنائے جاتے ہیں جنکا چلن عام ہو،کوئی بھی اس طرف توجہ نہیں دیتا کہ وہ ا سکے ایجاد کئے جائیں جو کسی زمانہ ٔ قدیم میں چلتے تھے ،آخرجعلی ساز کی اس سے

کیا غرض وابستہ ہوسکتی ہے ۔

       فرض کروکوئی اس ملک میں یہ دھند اشرو ع کردے اورجعلی نوٹوں کو چھاپ کر اصلی کرنسی میں گڈمڈکرڈالے اورجب یہ راز فاش ہوتو چندملک کے  غدار وفاداری کا رول اداکرتے ہوئے یہ تحریک شروع کردیں کہ چونکہ کرنسی مشتبہ ہوچکی ہے لہذا ساراسرمایہ نذرآتش کردیاجائے ۔ توکیا ان کا یہ استدلال کوئی عاقل تسلیم کرنے کوتیار ہوگا ؟ میں توسمجھتاہوں کہ عاقل توکجا احمق بھی ملک کے اس اثاثہ کو لٹتے اور برباد ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ ہرطرف سے یہ ہی آواز اٹھیگی جولوگ ایسامشورہ دیتے ہیں وہ غدا روطن ہیں ،ملک وملت کے باغی ہیں ، ہاں سلطنت کے خیر خواہ اورارباب حل وعقد یہ مشورہ ضرور دینگے کہ ان جعل سازوں کو پکڑاجائے اورکرنسی کی تحقیق میں ماہرین مصروف کارہوں تاکہ صحیح کو غلط سے ممتاز کریں اوراصل کوجعلی سے جداکرکے ملک

وملت کوتباہی سے بچالیں ۔

       یہ ہی حال کچھ ذخیرہ احاد یث سے متعلق ایک دور میں پیش آیاتھا ،جب وضع احادیث کا فتنہ اٹھا تو ماہرین علم وفن اٹھ کھڑے ہوئے اور دین ومذہب کی پاسبانی وحفاظت کے جذبہ سے سرشار ارباب فکروفن نے ایک ایک واضع حدیث کاپتہ لگاکر اسکی نشاندھی فرمادی ، کتنی جانفشانی اورجگر سوزی کاکام تھا جوان مردان حق آگاہ نے محض دینی وملی خدمت کے تحت انجام دیا۔ گذشتہ اوراق میں آپ پڑھ چکے کہ ان حضرات نے تقریباً پانچ لاکھ افراد کی سوانح حیات مرتب کی اورہرایک کے اقوال وافعال کو جرح وتعدیل کی حقیقی کسوٹی پر رکھکر پرکھا ،احادیث کی صحت وسقم کوجانچنے کیلئے نہایت سخت اصول قائم کئے ،جس شخصیت کوموضوع سخن بنایاجاتا اس پر

بے لاگ تبصرہ ہوتا، قرابت داری کاکوئی لحاظ نہیں برتاجاتا ،استاذشاگرد کے تعلق کوبھی کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ،راویان حدیث میں ملاقات تھی یانہیں ،راوی اورمروی عنہ کازمانہ ایک تھا یانہیں ، ان تمام چیزوں پر سیرحاصل بحث ہوتی ،اس طرح ہررخ سے اطمینان حاصل کرکے  ذخیرہ ٔحدیث کوپورے  طورپرنکھار اگیا جب کہیں جاکر موجودہ تدوین حدیث عمل میں آئی ۔

 یہ بھی یادرہے کہ وہ زمانہ آج کے مواصلاتی نظام کے نظم ونسق کوزمانہ نہیں تھا ،سفر کی یہ سہولتیں بھی میسر نہیں تھیں ،لیکن دوردراز کے جانکاہ سفرطے کرکے انہوں نے ملت اسلامیہ کے تحفظ کی خاطر وہ کارہائے نمایاں انجام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن