دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

اﷲ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مجھے سِکھادیجئے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  جب تم نَماز کی طرف اٹھو تو وُضو پورا کرو پھر کعبے کو منہ کرو، پھر تکبیر کہو، پھر جس قدر قرآن آسان ہو پڑھ لو پھر رُکوع کرو حتّٰی کہ رُکوع میں مطمئن ہوجاؤ پھر اٹھو حتّٰی کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ پھر سجدہ کرو حتّٰی کہ سجدے میں مطمئن ہوجاؤ پھر اٹھو حتّٰی کہ اِطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر سجدہ کرو حتّٰی کہ سجدے میں مطمئن ہوجاؤ پھر اٹھو حتّٰی کہ اِطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر اپنی ساری نَماز میں یہی کرو۔  (صحیح البخاری، کتاب الاستـئذان، الحدیث : ۶۲۵۱، ج۴، ص۱۷۲)   

 رسول اکرم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم جیسی نَماز

        امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدنا عمر بن عبدالعزیز  عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز سنّتِ خیرُ الانام علٰی صاحِبِھَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  پر عمل کی بھرپور کوشِش کیا کرتے تھے ۔ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ گورنرِ مدینہ تھے تو نبیِّ کریم، رَءُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم کے خادمِ خاص اور جلیل القدر صحابی حضرتِ سیدنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ عراق سے مدینۂ منوَّرہ زادَھَااللّٰہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً وَّ تَکْرِیماً  آئے توحضرتِ سیِّدنا عمر بن عبدالعزیز  عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز کے پیچھے نَماز پڑھی ۔ انہیں حضرتِ سیِّدنا عمر بن عبدالعزیز  عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز کی نَماز بہت پسند آئی چنانچہ نَماز پڑھنے کے بعد فرمایا :  ’’مَا رَ أَ یْتُ اَحَدًا اَشْبَہَ بِصَلَاۃِ النَّبِیِّ مِنْ ہٰذَا الْغُلَامِ یعنی میں نے اس نوجوان سے بڑھ کر رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّمسے مُشابِہ نَماز پڑھنے والا کوئی نہیں دیکھا۔‘‘

(سیرتِ عمر بن العزیزلابن الجوزی ص۴۳)

میں اس طرح نَماز پڑھتا ہوں

        حضرتِ سیدنا حاتِم اَصم  علیہ رَحمَۃُ اللّٰہ الاکرمسے اُن کی نَماز کا حال دریافت کیا گیا ، تو آپ نے فرمایا :  ’’جب نَماز کا وَقت ہوتاہے، تو اچھی طرح وُضو کرتا ہوں ، پھر اُس مقام پر آتا ہوں جہاں نَماز ادا کرنی ہے، وہاں بیٹھ کر تمام اَعضاء کو جمع کرتا ہوں یعنی انہیں حالت ِاِطمینان میں لاتاہوں پھر میں نَماز کے لئے کھڑا ہوتا ہوں تو کعبۃُ اللّٰہ کو اپنے سامنے رکھتا ہوں ، پُل صِراط کو قدموں تلے، جنت کو سیدھی جانب، جہنم کو اُلٹی جانب اورملک الموت علیہ السلام کو اپنے پیچھے تصور کرتا ہوں ۔ پھر اس نَماز کو اپنی آخری نَماز سمجھ کر خوف واُمّید کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں ، بلند آواز سے تکبیر کہہ کر تَرتِیل کے ساتھ قرا ء ت کرتا ہوں ، پھر عاجزی کے ساتھ رُکوع اور خشوع کے ساتھ سُجود ادا کرتا ہوں ۔پھر اپنی اُلٹی سُرین پر بیٹھ کر سیدھا پیر کھڑا کر لیتا ہوں اور ساری نَماز میں اِخلاص کا خوب خیال رکھتا ہوں ۔پھر(بھی) میں نہیں جانتا کہ یہ نَماز بارگاہ ِالٰہی میں مقبول ہوتی ہے یا نہیں ؟‘‘( احیاء علوم الدین ، کتاب اسرار الصلوۃ ومہماتہا، ج۱، ص۲۰۶)

نَمازِ اعلیٰ حضرت

        حضرت مولانا محمد حسین چِشتی نظامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی فرماتے ہیں :  اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرحمٰن جس قدر اِحتیاط سے نَماز پڑھتے تھے، آج کل یہ بات نظر نہیں آتی۔ ہمیشہ میری دو رکعت اُن کی ایک رکعت میں ہوتی تھی اور دوسرے لوگ میری چار رکعت میں کم سے کم چھ رکعت بلکہ آٹھ رکعت پڑھ لیا کرتے تھے۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت، ج۱، ص۱۵۴)

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کی ان سب پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

اِطمینان سے نَماز پڑھنے کی فضیلت

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی نَماز اِطمینان اور سکون سے پڑھنی چاہئے تاکہ ہماری نَماز قبولیت کی مِعراج تک پہنچ سکے ، چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامِت  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیِّ رَحمت ، شَفیعِ اُمّت، شَہَنْشاہِ  نُبُوَّت ، تاجدارِ رِسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جوشَخص اچّھی طرح وُضو کرے، پھر نَماز کے لیے کھڑا ہو، اِس کے رُکوع ، سُجُود اورقِراء َت (قِرا۔ئَ۔ت)  کو مکمَّل کرے تو نَماز کہتی ہے :   اللہ عَزَّ وَجَلَّ  تیری حفاظت کرے جس طرح تُو نے میری حِفاظت کی ۔ پھر اس نَماز کو آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے اور اس کے لیے چمک اور نور ہوتا ہے ۔ پس اس کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں حتّٰی کہ اسے  اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے اور وہ نَماز اُس نَمازی کی شَفاعت کرتی ہے۔ اور اگر وہ اس کا رُکوع ، سُجُود اور قِراءَت مکمَّل نہ کرے تو نَماز کہتی ہے :   اللہ عَزَّ وَجَلَّ  تجھے ضائِع کردے جس طرح تُو نے مجھے ضائِع کیا۔ پھر اس نَماز کواس طرح آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے کہ اس پر تاریکی چھائی ہوتی ہے اور اس پر آسمان کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں پھر اس کو پُرانے کپڑے کی طرح لپیٹ کر اس نَمازی کے منہ پر مارا جاتا ہے۔ (شعب الایمان، ج۳، ص۲۴۱، الحدیث ۳۱۴۰)

میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت        ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی

                      میں پڑھتا رہوں سنَّتیں وَقت ہی پر       ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی   (وسائلِ بخشش ص۴۸)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(۳) تکبیرِاُولٰی پانے میں جلد بازی

        یقینا تکبیر ِاُولیٰ کے ساتھ باجماعت نَماز پڑھنا بہت بڑی سعادت ہے جیسا کہ حضرتِ سیدنااَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروِی ہے : جس شخص نے رضائے الٰہی کے لئے چالیس دن تک تکبیر ِاُولیٰ کے ساتھ باجماعت نَماز ادا کی ، اس کیلئے دو قسم کی نجاتیں لکھی گئیں ، ایک نجات جہنم سے اور دوسری مُنافَقَت سے ۔ (ترمذی ، الحدیث : ۱۴۲، ج۱، ص۴۷۲)لیکن بعض اسلامی بھائی تکبیر ِاُولیٰ پانے کی جلدی میں دوڑ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے زمین پر دھمک پیدا ہوتی ہے جو کہ آدابِ مسجد کے خلاف ہے ۔

دوڑتے ہوئے نہ آؤ

        حضرتِ سیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے حُضورِ پُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب نَماز کی تکبیر کہی جائے تو دوڑتے نہ آؤ بلکہ چلتے ہوئے اِطمینان کے ساتھ آؤ جو پالو وہ پڑھ لو جو رہ جائے پوری کرلو۔(صحیح مسلم، کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، الحدیث : ۶۰۲، ص۳۰۳)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن