دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

اٹھاتا ہے ۔ مَقولہ ہے : ’’یَدُ الرِّفْقِ تَجْنِیْ ثَمْرَۃَ السَّلَامَۃِ وَیَدُ الْعُجْلَۃِ تَغْرِسُ شَجْرَۃَ النَّدَامَۃِ  یعنی بُردباری کا ہاتھ سلامتی کا پھل پیدا کرتا ہے اور جلد بازی کا ہاتھ نَدامت کا درخت اُگاتا ہے۔‘‘ چنانچہ جو اسلامی بھائی جلدباز ہو، بُردباراور متحمل مِزاج نہ ہو تو وہ کسی کام میں توقُّف، تحمل ، بُردباری ، ضَروری غور و فِکر سے کام نہیں لے گا بلکہ ہر کام کی اَنجام دِہی میں جلد بازی کا اِرتکاب کرے گااورلَغزِش کھائے گااور نقصان اٹھائے گا۔ اگر نقصان  صِرف دُنیاوی ہوتو کسی حد تک قابلِ برداشت ہوسکتا ہے لیکن اُخروی نقصان سہنے کی ہمت ہم ناتوانوں میں کہاں ! کیونکہ دنیا کا نقصان دنیا ہی میں رہ جائے گا جبکہ اُخروی نقصان جہنم کے بھڑکتے ہوئے شعلوں میں جلا سکتا ہے۔

 فُحْش فلمیں دیکھنے والے کی توبہ

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جلد بازی کے نقصانات سے بچنے کا جذبہ پانے کے لئے ساری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا دَرد رکھنے والی ’’مَدَنی تحریک‘‘ یعنی تبلیغِ قراٰن و سنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائیے۔ اپنی اِصلاح کی کوشِش کیلئے مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل اورساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کیلئے عاشِقانِ رسول کیمَدَنی قافِلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایک مُشکبار’’مَدَنی بہار ‘‘ آپ کے گوش گزارکی جاتی ہے : مدینۃُ الاولیاء (ملتان شریف )میں مُقِیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خُلاصہ ہے :  میں نے F.A کے بعد تعلیم کوخیربادکہہ کرایک دُکان پر کام کرنا شروع کردیا۔ بدقسمتی سے مجھے اُس دُکان پرایسے لوگوں کی صحبت مُیسَّرآئی کہ جوگانے باجے سننے کے عادی اورفلموں ڈراموں کے رسیاتھے۔ مشہور مثل صُحَبَتِ طَالِحْ تُرَاطَالِحْ کُنَدْ( ترجَمہ : بُروں کی صحبت بُرا بنا دیتی ہے)کے مِصداق مجھ پربھی ان کی بُرائیوں کااَثرچڑھتا رہااوربالآخرحیاسوزفحش فلمیں دیکھنا میرامحبوب مشغلہ بن گیا۔اس طرح میں دُکان سے فارغ ہوتے ہی ایسے ہوٹلوں کارُخ کرتا جہاں یہ فلمیں دکھائی جاتی ہیں ۔ایک دن حسبِ معمول دُکان سے فارغ ہو کرفلم دیکھنے کے لیے جارہاتھا کہ خوش قسمتی سے میری ملاقات سبزعمامہ وسفیدلباس میں ملبوس ایک باریش مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی سے ہوگئی۔ انہوں نے نہایت گرم جوشی سے مصافحہ کیااوردورانِ گفتگو مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکتیں بتائیں اورمجھے اجتماعی اعتکاف کی دعوت پیش کی۔ میں ان کے دِل موہ لینے والے اندازِگفتگوسے پہلے ہی متأثر ہوچکاتھاچُنانچِہ مجھ سے اِنکارنہ ہوسکااورمیں نے اِعتکاف کی نیّت کرلی پھر وقتِ مقررہ پر دعوتِ اسلامی کے اجتماعی سُنَّتوں بھرے اِعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد میں پَہُنچ گیا۔ مَدَنی ماحول میں اجتماعی اِعتکاف کے کیا کہنے !وہ درس وبیان کی بہاریں ، وہ سحری واِفطاری میں رِقَّت انگیز مناجات کے پُرکیف مناظرکہ جن کی بَرَکت سے میرے دِل کی سیاہی رفتہ رفتہ دُھلتی چلی گئی اور مَیں اپنے سابقہ گناہوں سے تائب ہوکردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔اَ لْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  تادمِ تحریرمیں دعوتِ اسلامی کے ’’جامعۃ المدینہ (فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی)‘‘ میں درس نظامی (عالِم کورس) کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں ۔

سَنور جائے گی آخِرت اِنْ شَآءَ اللّٰہ

        تم اپنائے رکھو سدا مَدَنی ماحول (وسائلِ بخشش)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

کیا ہم جلد بازہیں ؟

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُنیوی واُخروی نقصان سے بچنے کے لئے ہمیں اپنا مُحَاسبہ کرنا چاہئے کہ کہیں ہم بھی تو جلد بازوں میں شامل نہیں ؟ اِس سوال کا جواب حاصِل کرنے کے لئے پہلے اُن چندکاموں کی فہرست(list) مُلاحَظہ کیجئے جن میں عُمُوماً جلد بازی کی جاتی ہے پھر ان کی مختصر وضاحت پڑھئے کہ ان کاموں میں جلدبازی کرنے والے کس قسم کا نقصان اٹھا تے ہیں ؟

وہ 53کام جن میں جلد بازی کی جاتی ہے

         ٭   وُضو کرنے میں جلد بازی ٭ نَماز ادا کرنے میں جلد بازی٭ تکبیرِ اُولیٰ پانے میں جلد بازی ٭  اِمام کے پیچھے نَماز پڑھتے ہوئے جلد بازی٭ تِلاوت قرآن میں جلد بازی ٭ روزہ افطار کرنے میں جلد بازی ٭  تراویح میں جلدبازی ٭ اِمام کو لُقمہ دینے میں جلدبازی ٭ قربانی کرنے میں جلد بازی ٭  ذَبح کے بعد  جانور کی کھال اُتارنے میں جلدبازی ٭ اَرکانِ حج ادا کرنے میں جلد بازی ٭  قبولیتِ  دعا میں جلد بازی ٭  بَددُعا میں جلد بازی ٭  دُرُودِ پاک لکھنے، پڑھنے میں جلد بازی ٭ وظیفے کے نتیجے کی طَلَب میں جلد بازی ٭  دنیا طَلَب کرنے میں جلد بازی ٭  رشتہ طے کرنے میں جلد بازی ٭   عِلاج کروانے میں جلد بازی ٭  متاثر ہونے میں جلد بازی ٭  بھیڑ میں جلد بازی ٭  بھگدڑ مچنے کی صورت میں بھاگنے میں جلد بازی ٭  شعبہ اَپنانے میں جلد بازی ٭  کرائے کا مکان لینے میں جلد بازی ٭  گھر میں ملازم رکھنے میں جلد بازی ٭  کسی کو گناہ گار قرار دینے میں جلد بازی ٭  فریقین کے درمیان فیصلہ کرنے میں جلد بازی ٭  خریداری میں جلد بازی ٭  جھگڑا مول لینے میں جلد بازی ٭  شَرعی مسئلے کا جواب دینے میں جلد بازی ٭  بچوں کے جھگڑے میں نتیجہ قائم کرنے میں جلد بازی ٭  لذتِ گناہ کے حُصُول میں جلد بازی ٭  غصہ نافذ کرنے میں جلد بازی ٭  تحریک سے رشتہ توڑنے میں جلد بازی ٭  بات چیت کرنے میں جلد بازی ٭  کھانا کھانے میں جلد بازی ٭   بَد گُمانی کرنے میں جلد بازی ٭  گاڑی چلانے میں جلد بازی ٭  روڈ پار کرنے میں جلد بازی٭ گاڑی پر سوار ہونے یا اترنے میں جلد بازی٭ بل وغیرہ جمع کروانے میں جلد بازی٭ غم ناک خبر سنانے میں جلد بازی ٭ سمجھانے میں جلد بازی ٭  شکوہ کرنے میں جلد بازی ٭  موت کی طَلَب میں جلد بازی (خودکشی) ٭  رائے قائم کرنے میں جلد بازی ٭  مطالعہ کرنے میں جلد بازی ٭  ملاقات میں جلد بازی ٭  خبر دینے میں جلد بازی ٭  کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینے میں جلد بازی ٭  فیصلہ کرنے میں جلد بازی ٭   تحریر میں جلد بازی ٭ امتحان میں جلد بازی  ٭  پیر بنانے میں جلد بازی۔(یاد رہے یہ تعداد حتمی (Final)نہیں ہے، بلکہ ان کے علاوہ بھی بہت سے کاموں میں جلد بازی کی جاتی ہے۔)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱) وُضُو کرنے میں جلد بازی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن